Urdu News

ملک میں کورونا سے ٹھیک ہونے والے لوگوں کی شرح94.19فیصد

صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی جانب سے جمعہ کو جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 36595 نئے کیس سامنے آئے ہیں اور متاثرہ افراد کی تعداد 95.71 لاکھ ہوگئی ہے۔

اس دوران 42916 مریض صحتمند ہوئے اور اس کے ساتھ ری کوری کی شرح بڑھ کر 94.20 فیصد ہوگئی۔ اب تک 90.16 لاکھ مریض اس بیماری کو شکست دے چکے ہیں۔نئے معاملوں کے مقابلے صحت مند ہونے والوں کے معاملوں میں 6861 کی کمی واقع ہوئی اور ان کی تعداد کم ہوکر 4.16 لاکھ رہ گئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مہاراشٹر میں سب سے زیادہ 8066 مریض صحت مند ہوئے، حالاں کہ یہاں سب سے زیادہ 115 افراد کی موت بھی ہوئی۔ ریاست میں سرگرم معاملوں کی تعداد کم ہوکر 86612 ہوگئی ہے۔اموات کی تعداد بڑھ کر 47772 ہوگئی ہے جب کہ اب تک 17 لاکھ سے زیادہ افراد نے کورونا کو شکست دی ہے۔

کیرالا میں صحت مند مریضوں کی تعداد 5.56 لاکھ کو عبور کر چکی ہے اور فعال معاملات 245 کم ہوکر 61342 ہوچکے ہیں جب2329 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

قومی دارالحکومت دہلی میں سرگرم معاملات کی تعداد 1182 سے گھٹ کر 29120 ہوگئی ہے۔ وہیں اس بیماری سے 9424 افراد اپنی زندگیوں سے محروم ہوگئے ہیں جب کہ 5.43 لاکھ سے زیادہ مریضوں کورونا سے آزاد ہوئے ہیں۔

جنوبی ریاست کرناٹک میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 539 بڑھ کر 24708 ہوگئی ہے۔ ریاست میں اموات کی تعداد 11821 ہوگئی ہے اور اب تک 8.52 لاکھ افراد شفایاب ہوچکے ہیں۔

اس دوران آندھرا پردیش میں فعال مریضوں کی تعداد 182 گھٹ کر 6742 ہوگئی۔ ریاست میں ابھی تک 7014 افراد کورونا کی وجہ سے ہلاک ہوچکے ہیں اور 8.56 لاکھ سے زیادہ افراد انفیکشن سے نجات پاچکے ہیں۔

Recommended