Urdu News

ملک میں کوروناسے بازیافت کی شرح 89.19 فیصد ہوگئی

ملک میں کوروناسے بازیافت کی شرح 89.19 فیصد ہوگئی

نئی دہلی ، 22 اکتوبر

ملک میں کورونا مریضوں کی تعداد 77 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے 55 ہزار 838 نئے کیسزدرج کیے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی کورونا مریضوں کی تعداد 77 لاکھ، 06ہزار ، 946 ہوگئی ہے۔وہیں ، کورونا سے گزشتہ 24 گھنٹے میں702 لوگ ہلاک ہو گئے۔ اس کے ساتھ ہی اس بیماری سے اموات کی تعداد 1لاکھ،16ہزار،616 تک جا پہنچی ہے۔

جمعرات کو وزارت صحت کی صبح کے روز جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں 7لاکھ،15ہزار،812 فعال مریض ہیں۔ اسی کے ساتھ ساتھ ، ایک راحت کی خبر یہ بھی ہے کہ اب تک کورونا سے 68لاکھ،74ہزار،518 مریض شفایاب ہوئے ہیں۔ ملک میں شفایابی کی شرح 89.19 فیصد ہوگئی ہے۔

24 گھنٹے میں 14 لاکھ سے زیادہ ٹیسٹ:

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1.4 ملین سے زیادہ ٹیسٹ کیے گئے۔ آئی سی ایم آر کے مطابق 21 اکتوبر کو 14لاکھ،69ہزار،984 ٹیسٹ کیے گئے تھے۔ ملک میں اب تک مجموعی طور پر 9کروڑ،86لاکھ،70ہزار،363 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔

Recommended