Urdu News

کورونا ویکسین کی ریہرسل کامیاب ، بہار میں اب کسی بھی دن شروع ہو سکتی ہے کوویڈ۔ 19 ویکسین

کورونا ویکسین کی ریہرسل کامیاب ، بہار میں اب کسی بھی دن شروع ہو سکتی ہے کوویڈ۔ 19 ویکسین

پٹنہ، 03 جنوری (انڈیا نیرٹیو)

بہار میں کورونا ویکسین کی ریہرسل کامیاب رہی۔ یہ دعویٰ کرتے ہوئے ریاستی وزیر صحت منگل پانڈے نے کہا کہ ویکسین کو لے کرہماری تیاری بہت اچھی ہے۔

ویکسین ملنے پر کسی بھی دن ویکسین شروع ہو سکتی ہے۔ ہفتہ کو مرکزکی ہدایت پر کورونا ویکسین کی ریہرسل کی گئی گئی تھی۔ عامی ادارہ کی نگرانی میں ریاست میں کورونا ویکسین کی ریہرسل کی گئی تھی۔ اس پورے عمل کو کو ۔ون پورٹل پر کامیابی کے ساتھ آن لائن اپ ڈیٹ کیا گیا۔

ویکسین  کے دوران لوگوں کوکئی طریقہ کار سے گزرنا پڑے گا

پانڈے نے کہا کہ و یکسین  کے دوران لوگوں کو کئی  طریقہ کار سے گزرنا پڑے گا۔ اس کے لئے محکمہ کی جانب سے مکمل تیاری کرلی گئی ہے۔

اس کے لیےتین چیمبر بنائے گئے ہیں۔ پہلا انتظار گاہ ، دوسراویکسین  روم اور تیسرا مانیٹرنگ روم ہوگا۔ و یکسین کے بعد لوگوں کو 30 منٹ تک مانیٹرنگ روم میں رہنا پڑے گا تاکہ اگر و یکسین  کے بعد کوئی پریشانی ہو تو لوگوں کا علاج کیا جاسکے۔

و یکسین سے قبل لوگوں کو موبائل پر میسج بھی آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ ریہرسل کی بنیاد پر  ویکسین کا مزید کام کیا جائے گا۔ وزیر صحت نے کہا کہ ریہرسل کے دوران یہ کوشش کی گئی کہ مرکزی حکومت کی طرف سے جو بھی رہنما خطوط دیئے گئے ہیں اس پر سو فیصد عمل کیا جائے۔ انہوں نے اسے کورونا کے ساتھ جنگ ​​میں ایک تاریخی دن قرار دیا۔

پٹنہ ، چمپارن اور جموئی میں 225 افراد پر ریہرسل کامیاب

بہار کے تین اضلاع پٹنہ ، مغربی چمپارن اور جموئی کےالگ ۔ الگ  نو مراکز میں 225 صحت کارکنوں کی کورونا و یکسین  کی کامیاب  ریہرسل کی گئی۔

ایک مرکز پر 25 صحت کارکنوں کو و یکسین دی گئی تھی۔ اس میں صحت اہلکارکے موبائل پر ایس ایم ایس  بھیجا گیا تھا اور اسے ویکسین کے ساتھ مرکز میں بلایا گیا تھا۔

اس کے بعد ویکسین کے بارے میں مرکزی حکومت کی ہدایت کے مطابق معاشرتی فاصلے پر عمل پیرا ہونے کے بعد انیں پہلے ویٹنگ روم میں ریہرسل کی گئی پھر  ویکسین پلائے گئے ، اس کے بعد کورونا ویکسین کیا گیا اور 30 ​​منٹ تک مانیٹرنگ روم میں بیٹھے رہے۔

Recommended