Categories: ویڈیوز

کووڈ-19 بحران نے آیوش کے شعبوں میں‘‘تحقیقی کلچر’’ کی حوصلہ افزائی کی

کووڈ-19 بحران نے آیوش کے شعبوں میں‘‘تحقیقی کلچر’’ کی حوصلہ افزائی کی

کووڈ- 19 وبائی مرض نے سب کی نگاہیں آیوش کے شعبوں میں صحت کے فروغ اور مرض کی روک تھام جیسے حل کی جانب متوجہ کی ہیں۔ لیکن جو چیز روشنی میں نہیں آئی ہے وہ  ہے آیوش کے شعبوں میں ملک گیر سطح پر ابھرتے ہوئے ثبوت پر مبنی مطالعات۔

کلینکل  ٹرائل رجسٹری آف انڈیا  نے  یکم مارچ 2020 سے  25 جون 2020 تک  بغیر کسی زبان کی پابندی کے آیوروید کی مداخلت والے کووڈ  -19 رجسٹرڈ ٹرائلس پر  گہرائی سے تحقیقی مطالعہ کیا۔ اس مدت کے دوران آیوروید  میں  رجسٹرڈ کئے گئے نئے ٹرائلس کی تعداد 58 تھی۔

اگست 2020   کی نیوز رپورٹوں سے انکشاف ہوا کہ کلینکل ٹرائل رجسٹری آف انڈیا (سی ٹی آر آئی) میں رجسٹر کئے گئے 203 ٹرائل میں سے 61.5 فیصد آیوش کے شعبوں سے تھے۔ ‘جرنل آف ریسرچ ان آیورویدک سائنسز’  میں ‘‘سی ٹی آر آئی میں  رجسٹر شدہ کووڈ  – 19  پر آیوروید کا تحقیقی مطالعہ: تنقیدی اپریزل’’ موضوع سے شائع ایک حالیہ مطالعہ آیوش کے شعبوں میں تحقیقی کلچر پر روشنی ڈالتا ہے۔

آیوروید کووڈ – 19 کی شمولیت سے سی ٹی آر آئی میں رجسٹر شدہ ٹرائل کی مزید تفصیل کچھ اس طرح ہے۔ مجموعی طور پر جتنے ٹرائل رجسٹر کئے گئے تھے، ان میں سے 70 فیصد  ٹرائل کو حکومت اور آیوش کی وزارت سے وابستہ آیوروید کے اداروں سے مالی مدد  حاصل ہوئی تھی۔ یہ ٹرائل محققین کو مفید معلومات فراہم کریں گے، جس سے اگلی منصوبہ بندی میں مدد ملے گی اور عام عوام کو  کووڈ – 19  میں آیوروید کے تعاون کو سمجھنے میں بھی  آسانی ہوگی۔ مکمل ہونے کے بعد ان مطالعات کے نتائج کو جلد از جلد  شائع کردیا جائے گا تاکہ یہ  آیوش  طریقہ علاج سے وابستہ پالیسی سازوں کے لئے مفید ہو اور وہ  عوام کی صحت کو یقینی بنانے کے لئے حکمت عملی تیار کرسکیں۔ اس کے علاوہ اس چنوتی بھرے وقت میں یہ سائنس دانوں کی عالمی برادری کو بھارت میں کووڈ – 19 پر ہونے والے آیوروید کے کلینکل ٹرائل کے بارے میں معلومات فراہم کریں گے۔ اس سے قومی اور عالمی سطح پر مشترکہ مطالعات کو آگے بڑھانے میں ضروری معلومات بھی فراہم ہوں گی۔

مذکورہ بالا  رجسٹر شدہ 58 ٹرائل میں سے  52 یعنی 89.66 فیصد مداخلتی ٹرائل ہیں اور 6 یعنی  10.34 فیصد  مشاہداتی ٹرائل ہیں۔ ان ٹرائل میں شامل ہونے والوں کی اکثریت اہدافی  آبادی کی دونوں صنفیں تھیں۔ کل 53 ٹرائلس  یعنی  91.38 فیصد کا تعلق 18 سال یا اس سے زیادہ کے شرکاء کے لئے تھا، جب کہ  صرف 5 ٹرائل یعنی  8.62 فیصد  کے شرکاء  18 سال یا اس سے کم عمر کے تھے۔

آیورویدک سائنس کی تحقیق کے لئے مرکزی کونسل کے محققین کے ذریعے شائع کردہ مقالات  کووڈ – 19 کلینکل ٹرائلس پر مبنی آیوروید کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ اس میں رجسٹریشن کی تاریخ اور  مطالعہ شروع ہونے کی حقیقی تاریخ کا پتہ لگانے کے علاوہ تقرری اور ٹرائلس سے متعلق تمام معلومات، جو یکم مارچ 2020 سے 25 جون 2020 تک سی ٹی آر آئی میں رجسٹر کی گئیں، ان کا بھی پتہ چلتا ہے۔ اس شعبے میں رجسٹر شدہ ٹرائل کی تعداد میں اضافہ ہونے کی وجہ سے آیوش کے شعبوں سے متعلق مزید  عصری معلومات فراہم کی جاتی رہیں گی۔ ثبوت پر مبنی مطالعہ کا  یہ سلسلہ آیوش کے شعبے میں عوامی صحت سے متعلق سرگرمیوں کے لئے کافی اہمیت کا حامل ہے،جس کے اثر انگیز نتائج سامنے آسکتے ہیں، جنہیں ملک گیر سطح پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔

inadminur

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago