بین الاقوامی وفد نے کیاکورونا کا ٹیکہ تیار کرنے والی بھارت بائیوٹیک کا دورہ۔

Covid-19 vaccine

حیدرآباد، 9 دسمبر پوری دنیا کورونا وبا سے نجات کیلئے ویکسین کا انتظار کر رہی ہے۔ حیدرآباد کی فارما کمپنی بھارت بایوٹیک کورونا ویکسین تیار کرنے میں مصروف ہے۔ دنیا بھر کی نگاہیں اس کمپنی پر ہیں اسی سلسلے میں 70 ممالک کے سفیروں اور ہائی کمشنرز پر مشتمل ایک وفد نے آج بھارت بائیوٹیک کا دورہ کیااور کمپنی کے ذمہ داروں سے ملاقات کرتے ہوئے ’کوویکسین‘ پر تبادلہ خیال کیا۔

حیدرآباد کی فارما کمپنی بھارت بایوٹیک

بھارت بائیوٹیک کے منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر کرشنا ایلا نے. غیر ملکی وفد کو ویکسین کی تیاری میں ہونے والی پیشرفت سے واقف کروایا۔ انہوں نے وفد کو بتایا کہ ’کوویکسین‘ محفوظ ترین ویکسین ہے . اور بھارت بائیوٹیک انڈین کونسل برائے میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف وائرولوجی کے اشتراک سے یہ ویکسین تیار کررہی ہے۔ کمپنی نے 300 ملین خوراکوں کی تیاری کا ریکارڈ بنایا ہے۔

بین الاقوامی وفد نے کیاکورونا کا ٹیکہ تیار کرنے والی بھارت بائیوٹیک کا دورہ۔

بھارت بائیوٹیک جانچ کے مراحل مکمل کرنے والی پہلی کمپنی بن گئی ہے. اس نے کوویکسین کی جانچ کے تین مراحل مکمل کرلئے ہیں جس کے بعد وہ بازار میں آنے کیلئے تیار ہے۔ وفد نے بایئوٹیک کی کارکردگی کی ستائش کی۔ گزشتہ ماہ وزیر اعظم مودی نے بھی بھارت بائیوٹیک کا دورہ کرتے ہوئے. ویکسین کی تیاری کے متعلق تفصیلات حاصل کیں۔

کوویکسین کی جانچ کے تین مراحل مکمل

پوری دنیا کورونا وبا سے نجات کیلئے ویکسین کا انتظار کر رہی ہے۔ حیدرآباد کی فارما کمپنی بھارت بایوٹیک کورونا ویکسین تیار کرنے میں مصروف ہے۔ دنیا بھر کی نگاہیں اس کمپنی پر ہیں اسی سلسلے میں 70 ممالک کے سفیروں اور ہائی کمشنرز پر مشتمل ایک وفد نے آج بھارت بائیوٹیک کا دورہ کیااور کمپنی کے ذمہ داروں سے ملاقات کرتے ہوئے ’کوویکسین‘ پر تبادلہ خیال کیا۔

Covid-19 vaccine