دہلی میں کورونا وائرس سے 82 مریضوں کی موت

نئی دہلی،04دسمبر(انڈیا نیرٹیو)

قومی راجدھانی دہلی میں کورونا وائرس ’کووِڈ۔19‘ کی وبا میں کمی درج ہو رہی جو راحت کی بات ہے۔ راحت کی بات یہ بھی ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں نئے کیسز کے مقابلے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد زیادہ درج کی گئی ہے۔ جمعرات کو دہلی میں فعال کیسز مزید 1,182 کم ہو کر 29,120 رہ گئے۔

دہلی کے محکمہ صحت کی جانب سے آج جاری بلیٹن کے مطابق دہلی میں اس دوران 3,734 نئے کیسز کے سامنے آنے کے بعد متاثرین کی کل تعداد 5,82,058 ہو گئی جب کہ 4,834 مریضوں کے صحت یاب ہونے سے فعال کیسز میں کمی آئی ہے اور کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد 5,43,514 ہو گئی ہے۔

کورونا کی ریکوری شرح 93.37 فیصد ہوگئی ہے۔ اس دوران 82 مریضوں کی موت ہونے سے ہلاکتوں کے اعداد و شمار 9424 ہو گئے ہیں جو کافی تشویش ناک مانا جا رہا ہے۔ دارالحکومت میں شرح اموات محض 1.61 فیصد ہو گئی ہے۔ ہلاکتوں کے معاملے میں دہلی ملک میں چوتھے نمبر پرہے۔

دارالحکومت میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 75,230 سیمپل کا ٹیسٹ کیا گیا۔ اسی کے ساتھ اب تک ہوئے ٹیسٹ کی تعداد بڑھ کر 65 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ فی 10 لاکھ پر ٹیسٹ کا اوسط 3,42,142 ہے۔ دہلی میں کٹینمنٹ زون کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور یہ تعداد 5759 ہو گئی ہے۔

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…