Urdu News

انتظامیہ اور طبی افسران کے درمیان بالکل صحیح اور موثر مسابقت پر زور دیا گیا

صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے آج کووڈ – 19 ٹیکہ کاری کی مشق 2 جنوری ، 2021 (کل) سے پورے ملک میں تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے آج ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی قیادت کی۔

وزارت کے سینئر افسران نے ان مختلف بہتری کے کاموں سے وزیر موصوف کو واقف کرایا. جو  کل پورے بھارت میں مشق کے دوران کیے گیے تھے۔ بہتری کے ان کاموں میں یہ اقدامات شامل ہیں ۔ ٹیلیفون آپریٹروں کی تعداد بڑھائی گئی ہے تاکہ مشق کرنے والی ٹیموں کی طرف سے کیے جانے والے ممکنہ سوالات کا جواب دیا جا سکے۔ موقعوں پر پہنچ کر معائینہ کے لیے بلاک سطح کی ٹاسک فورس تشکیل دی گئی ہیں۔ سبھی کارکنوں کے بارے میں  ایف اے کیو کے جواب دینے کے مقصد سے تربیت دی گئی ہے۔

COVID 19 Vaccination

وزیر موصوف کو واقف کرایا جو  کل پورے بھارت میں مشق کے دوران.

ہر ایک افسر سے اس بات کو یقینی بنانے کے لیے درخواست کی گئی ہے. کہ ویکسینیشن کی جگہوں اور افسر انچارج تفصیلی فہرست کی پابندی کریں. اور  ٹیکہ کاری کے لیے ایس او پی پر عمل کریں.  جو صحت کی مرکزی وزارت نے تیار کی ہے اور اسے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو بھیجا ہے۔ تاکہ مشق کے دوران ان کی رہنمائی کی جا سکے۔ ڈاکٹر ہرش وردھن نے اس کام کو عمدگی دینے کے لیے انتطامیہ اور طبی افسران کے درمیان مکمل تال میل کی ضرورت پر زور دیا ۔ یہ عمل بعد میں ویکسینیشن مہم کے دوران اختیار کیا جائے گا۔

کسی جشن کی طرح بڑے پیمانے پر

اس طرح کے پروگرام کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے جس میں کسی جشن کی طرح بڑے پیمانے پر عوامی حصہ داری درکار ہوتی ہے. انہوں نے کہا کہ آیئے ہم  اس کی باریک ترین تفصیلات پر توجہ دیتے ہوئے . ایک حقیقی  طریقۂ کار پر عمل درآمد کی کوشش کریں۔ باہمی مفاہمت  سازی میں صحیح معنوں میں کیا گیا تال میل لمبے عرصے تک جاری رہے گا. تاکہ آئندہ ویکسینیشن مہم بغیر کسی خامی کے چلائی جا سکے۔

دلی میں 1994 کی پلس پولیو مہم کا حوالہ دیتے ہوئے ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا . کہ ٹیکہ کاری کا کام لوگوں کی طرف سے کیے جانے والے تال میل اور ان کی شمولیت پر اس طرح مبنی ہے کہ متعلقہ فریقین غیرسرکاری تنظیموں ، سول سوسائیٹی کی تنظیم سی ایس او. اور دیگر کو کام پر لگائے جانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے اس ضرورت پر بھی زور دیا. کہ ٹیکہ کاری کی جگہوں پر وافر حفاظتی بندوبست کی ضرورت ہے۔

COVID 19 Vaccination

Recommended