ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ، کورونا کے 45 ہزار 576 نئے مریض

نئی دہلی ، 19 نومبر (انڈیا نیرٹیو)

ملک میں کورونا مریضوں کی تعداد 89 لاکھ کو عبور کر چکی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ، کورونا کے 45 ہزار 576 نئے کیس سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ، کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ کر 89لاکھ،58ہزار،484 ہوگئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 585 افراد ہلاک ہوگئے۔ اس کے ساتھ ہی اس بیماری سے اموات کی تعداد 1لاکھ،31ہزار،578 ہوگئی ہے۔

جمعرات کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ، ملک میں 4لاکھ،43ہزار،303 فعال مریض ہیں۔ راحت بخش خبر یہ ہے کہ کورونا سے اب تک 83لاکھ،83ہزار،603 مریض شفایاب ہوچکے ہیں۔ ملک میں شفایابی کی شرح 93.58 فیصد ہوگئی ہے۔

پچھلے 24 گھنٹوں میں 10 لاکھ سے زیادہ ٹیسٹ ہوئے

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 10 لاکھ سے زیادہ ٹیسٹ کیے گئے۔ آئی سی ایم آر کے مطابق ، 18 نومبر کو 10لاکھ،28ہزار،203 ٹیسٹ کئے گئے تھے۔ ملک میں اب تک مجموعی طور پر 12کروڑ،85لاکھ،08ہزار،389 ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔