Urdu News

کپوارہ میں آل جموں و کشمیر امام ایسو سی ایشن کی اہم مٹنگ

کشمیر کے کپوارہ میں آل جموں و کشمیر امام ایسو سی ایشن کی ایک اہم مٹنگ منعقد ہوئی ہے۔ اس مٹنگ کی صدارت آل جموں و کشمیر امام ایسو

سی ایشن کے صدر جناب ہلال احمد لون نے فرمائی۔ ضلع کے مختلف مقامات سے امام حضرات نے اس اہم مٹنگ میں شرکت فرمائی۔ آل جموں و

کشمیر امام ایسو سی ایشن کے صدر جناب ہلال احمد لون نے اپنے خطاب میں کئی اہم نکات کی طرف اشارے کئے۔

یہ اہم مٹنگ ضلع کپوارہ کے گاؤں وڈی پورہ رجوارہ میں منعقد ہوئی۔ اس مٹنگ کے انعقاد کے کئی اہم مقاصد تھے۔ جیسے نوجوانوں میں نشے کی لت

سے چھٹکارہ حاصل کرنے کے طور طریقوں پر غور و فکر۔ اسی کے ساتھ ساتھ سماج میں امن و شانتی کا قیام کیسے ہو اس موضوع پر غور و فکر

بھی کیا گیا۔ جموں و کشمیر کے دیہی علاقوں میں سماجی تانا بانا کیسے مضبوط سے مضبوط تر ہو اس موضوع پر بھی اظہار خیال کیا گیا۔ نوجوانوں

کے تمام مسائل پر غور و خوض اس مٹنگ کا ایک اہم مقصد تھا۔ ہر حال میں سماج میں امن قائم رہے اس کے لئے امام حضرات بہت اہم رول ادا کر

سکتے ہیں۔ دراصل سماج میں امام حضرات کو بہت عزت اور احترام کی نظر سے دیکھا جاتا ہے۔ عوام اپنے امام کی باتوں پر دھیان دیتے ہیں۔

اس موقعے پر امام حضرات و تمام سامعین سے خطاب کرتے ہوئے آل جموں و کشمیر امام ایسو سی ایشن کے صدر جناب ہلال احمد لون نے کہا کہ

سماج میں نوجوانوں کی اہمیت بہت زیادہ ہے۔ ہمارے نوجوان ہی سماج اور ملک و ملت کا مستقبل ہیں۔ایسو سی ایشن کے صدر جناب ہلال احمد لون نے

سماج میں نوجوانوں کی اہمیت پہ روشنی ڈالنے کے ساتھ ساتھ اس بات پر بھی اظہار خیال کیا کہ اسلام میں امن کی کیا اہمیت ہے۔ مذہب اسلام میں

امن و سلامتی کا بہت واضح تصور موجود ہے

Recommended