Urdu News

ہندوستان نے ایک اہم سنگ میل طے کیا، کووڈ مریضوں کی صحت یابی کی شرح 96 فیصد سے تجاوز کرگئی جو کہ دنیا بھر میں سب سے زیادہ ہے

Fight against COVID

ہندوستان نے کووڈ انیس کے خلاف اپنی لڑائی میں ایک اہم سنگ میل کو طے کیا ہے۔قومی صحت یابی کی شرح 96 فیصد (96.04فیصد)سے تجاوز کرگئی جو ک

دنیا بھر میں سب سےزیادہ ہے۔ صحت یابی کی شرح میں اس زبردست اضافے کی وجہ سے صحت یابی کی شرح بھی کافی بہتر ہوگئی ہے

ملک میں شفایابی کے معاملوں کی کل تعداد 98.6 لاکھ (9860280)کو عبور کرگئی جو کہ دنیا بھر میں سب سے زیادہ ہے۔فعال معاملات اورصحتیابی کے معاملات کے درمیان فرق مسلسل بڑھتا جارہاہے اور یہ فی الوقت 9602624 ہے۔

.بڑی تعداد میں کووڈ کے مریض صحت یاب ہورہے ہیں

ہندوستان نے ایک دیگر حصول یابی کے تحت فعال معاملات کی تعداد تیزی سے گھٹ کر 2.57لاکھ ہوگئی ہے۔ ملک میں کل پوزیٹیو معاملات کی تعداد 257656 ہے جو کہ کل معاملات کا یہ محض 2.51فیصد ہے۔

روزانہ بہت بڑی تعداد میں کووڈ کے مریض صحت یاب ہورہے ہیں۔اس کے ساتھ ہی اموات کی شرح میں لگاتار گراوٹ درج ہورہی ہے۔ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹےکے دوران فعال معاملات کی تعداد میں مسلسل کمی درج کی گئی ہے۔گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک میں 21822 نئے معاملات کی تصدیق ہوئی جب کہ اسی مدت کے دوران 26139 نئے افراد کووڈ سے صحت یاب ہوئے۔اس کے سبب کل فعال معاملات سے 4616 معاملات کی مجموعی کمی آئی۔

صحت یاب ہوئے نئے مریضوں میں سے 77.99فیصد مریض دس ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے تھے۔

کیرالہ میں ایک دن میں سب سے زیادہ 5707مریض صحت یاب ہوئے۔اس کے بعد مہاراشٹر اور چھتیس گڑھ میں بالترتیب 4913 اور1588 مریض صحت یاب ہوئے۔

درج شدہ کل نئے معاملات میں سے 69.87فیصد معاملے دس ریاستوں/مرکز کے زیرانتظام علاقوں سے  ہیں۔

کیرالہ میں ایک دن میں سب سے زیادہ 6268 نئے معاملات سامنے آئے۔اس کے بعد مہاراشٹر سے 3537 نئے معاملات درج کیے گئے ہیں .

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کل 299 اموات درج کی گئیں۔ ان اموات میں سے 80.6فیصد اموات دس ریاستوں/مرکز کے زیرانتظام علاقوں میں ہوئیں۔

90 نئی اموات کے ساتھ مہاراشٹرمیں سب سے زیادہ اموات ہوئی۔اس کے بعد کیرالہ اور مغربی بنگال سے 28اموات درج کی گئیں۔

Fight against COVID

Recommended