Urdu News

کورونا ویکسین تیار کرنے میں بھارت سب سے آگے: ڈاکٹر ہرش وردھن

نئی دہلی ، 07 دسمبر . مرکزی وزیر سائنس و ٹکنالوجی ، ارتھ سائنسز اور صحت و خاندانی بہبود ، ڈاکٹر ہرش وردھن نے پیرکے روز محکمہ سائنس اور ٹکنالوجی اور کنفیڈریشن آف انڈیا (سی آئی آئی) انڈیا – پرتگال ٹیکنالوجی کے چوٹی اجلاس میں شرکت کی۔ اس موقع پر ، انہوں نے بتایا کہ ہندوستان میں 30 ویکسین تیاری کے مختلف مراحل میں ہیں۔ ان میں سے دو ویکسین کی تیاری انتہائی ترقی کے مرحلے میں ہے۔ کوویکسین کی تیاری آئی سی ایم آر۔ انڈیا بائیوٹیک کے اشتراک سے اور کووی شیلڈ کا سیرم انسٹی ٹیوٹ کی تیاری کی جا رہی ہے۔ دونوںہی تیسرے فیزکے کلینیکل ٹرائل مرحلے میں ہیں۔

مرکزی وزیر سائنس و ٹکنالوجی

corona vaccine development

انہوں نے بتایا کہ ہمارا پریمیئر انسٹی ٹیوٹ انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ ( آئی سی ایم آر) ان کی جانچ میں مصروف عمل ہے۔ بھارت دیگر تمام اہم ویکسین امیدواروں کے لئے بھی کلینیکل ٹرائل کر رہا ہے۔ دنیا کی سب سے بڑی ویکسین تیار کرنے والی کمپنی سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا آکسفورڈ یونیورسٹی کے تیار کردہ ویکسین کی ٹرائل کر رہی ہے۔ زائیڈس کیڈیلا بھی ایک دیسی ویکسین ڈی این اے کے دوسرے فیز کا ٹرائل کر رہی ہے ۔ ہماری دواسازی کمپنی ، ڈاکٹر ریڈیزلیبارٹری روس کی ویکسین کا انسانوں پر آخری مراحل کے ٹرائل کرنے اور باقاعدہ اجازت حاصل کرنے کے بعداس کو بھارت میں تقسیم کرے گی۔

انسٹی ٹیوٹ انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ

مرکزی وزیر نے بتایا کہ پیٹنٹ دائر کی تعداد کے لحاظ سے ہندوستان دنیا کے 10 اہم ممالک میں شامل ہے۔ ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا کہ یہ سربراہ اجلاس ملک کے لئے. ایک مضبوط ٹکنالوجی اکو سسٹم کو تیار کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔ اس موقع پر پرتگال کے سائنس ، ٹیکنالوجی اور اعلی تعلیم کے وزیر ، پروفیسر مینوئل ہیٹر نے. کہا کہ یہ وقت یکجہتی کا ہے۔ ہمارے ہندوستان کے ساتھ مضبوط تعلقات ہیں۔

corona vaccine development

Recommended