India’s Active Caseload

ہندوستان کے مجموعی ایکٹیو معاملات میں تخفیف کا رجحان بدستور جاری ہے۔ ملک میں اس وقت مجموعی ایکٹیو کیسوں کی تعداد 332002 رہ گئی ہے۔ مجموعی پازیٹیو معاملات میں ایکٹیو کے معاملات کا حصہ مزید کم ہو کر 3.34 فیصد ہو گیا ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہندوستان میں کووڈ سے صرف 26382 افراد ہی متاثر پائے گئے۔ اسی مدت کے دوران ہندوستان میں 33813 ریکوری کے نئے کیسز رجسٹر کئے گئے، جس سے ایکٹیو مجموعی کیسوں میں 7818 معاملات کی تخفیف ہوئی ہے۔

ہندوستان میں گزشتہ 17 دنوں میں روزانہ کے نئے کیسوں کی تعداد 40000 سے کم ریکارڈ کی گئی ہے۔

ریکوری شدہ مجموعی کیسوں کی تعداد 94.5 لاکھ (9456449) سے تجاوز کر گئی ہے۔ ریکوری کی شرح میں بھی اضافہ ہوا ہے اور یہ 95.21 فیصد ہوگئی ہے۔

نئے ریکوری شدہ کیسوں میں سے 76.43 فیصد معاملات 10 ریاستوں نیز مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں سامنے آئے ہیں۔

کیرالہ میں ایک دن میں سب سے زیادہ ریکوری کے معاملات کی رپورٹ موصول ہوئی ہے، جن کی تعداد 5066 ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مہاراشٹر میں 4395 افراد نے اس بیماری سے ریکور کیا ہے، جس کے بعد مغربی بنگال میں 2965 افراد نے ریکور کیا۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 387 معاملات میں اموات کی خبر موصول ہوئی ہے۔

نئی اموات میں سے 75.19 فیصد ، 10 ریاستوں نیز مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں واقع ہوئی ہیں۔ مہاراشٹر میں سب سے زیادہ اموات ہوئی ہیں (70)۔ اس کے بعد مغربی بنگال میں 45، جب کہ دہلی میں 41 یومیہ اموات کی خبر دی گئی ہے۔ہندوستان میں روزانہ ہونے والی اموات میں واضح کمی کا رجحان ہو رہا ہے۔ گزشتہ 11 دن میں 500 سے کم یومیہ اموات رجسٹر کی گئی ہیں۔

India’s Active Caseload