Categories: ویڈیوز

ہندوستان کے ایکٹیو مجموعی کیسوں کی تعداد میں کمی کا سلسلہ بدستور جاری ہے، آج مجموعی ایکٹیو کیس کی تعداد 3.32 لاکھ

India’s Active Caseload

ہندوستان کے مجموعی ایکٹیو معاملات  میں تخفیف کا رجحان بدستور جاری ہے۔ ملک میں اس وقت  مجموعی ایکٹیو کیسوں کی تعداد  332002  رہ گئی ہے۔ مجموعی پازیٹیو معاملات میں ایکٹیو کے معاملات  کا حصہ  مزید  کم ہو کر 3.34 فیصد  ہو گیا ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہندوستان میں  کووڈ سے  صرف  26382 افراد ہی  متاثر پائے گئے۔ اسی مدت کے دوران  ہندوستان میں 33813 ریکوری کے نئے کیسز رجسٹر کئے گئے، جس سے ایکٹیو مجموعی کیسوں میں 7818 معاملات کی تخفیف ہوئی ہے۔

ہندوستان میں گزشتہ 17 دنوں میں  روزانہ کے  نئے  کیسوں کی تعداد  40000  سے کم ریکارڈ کی گئی ہے۔

ریکوری شدہ مجموعی کیسوں کی تعداد 94.5 لاکھ (9456449) سے  تجاوز کر گئی ہے۔ ریکوری کی  شرح میں بھی اضافہ ہوا ہے اور یہ  95.21 فیصد ہوگئی ہے۔

نئے ریکوری شدہ کیسوں میں سے  76.43 فیصد معاملات  10 ریاستوں  نیز مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں  سامنے آئے ہیں۔

کیرالہ میں ایک دن میں  سب سے زیادہ ریکوری  کے معاملات  کی رپورٹ موصول ہوئی ہے، جن کی تعداد 5066 ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مہاراشٹر میں  4395 افراد  نے  اس بیماری سے ریکور کیا ہے، جس کے بعد مغربی بنگال میں 2965  افراد  نے  ریکور کیا۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 387  معاملات میں اموات کی  خبر موصول ہوئی ہے۔

نئی اموات میں سے  75.19 فیصد ، 10 ریاستوں نیز مرکز کے زیر انتظام  علاقوں میں واقع ہوئی ہیں۔ مہاراشٹر میں  سب سے زیادہ اموات  ہوئی ہیں (70)۔ اس کے بعد مغربی بنگال میں 45،  جب کہ دہلی میں  41  یومیہ  اموات  کی خبر دی گئی ہے۔ہندوستان میں روزانہ ہونے والی اموات میں واضح کمی کا رجحان ہو رہا ہے۔ گزشتہ 11 دن میں  500 سے کم یومیہ  اموات  رجسٹر کی گئی ہیں۔

India’s Active Caseload

inadminur

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago