Urdu News

حکومتِ جموں وکشمیر نے ’شاہی زِیرا‘ کے معیار اور پیداوار کو بڑھانے کے لیے تحقیقی مرکز قائم کیا

<h3 style="text-align: center;">حکومتِ جموں وکشمیر نے ’شاہی زِیرا‘ کے معیار اور پیداوار کو بڑھانے کے لیے تحقیقی مرکز قائم کیا</h3>
<p style="text-align: right;">جموں وکشمیر حکومت نے کشمیر کے پام پور علاقے میں کالا زیرہ کی کاشت کے لیے ایک تحقیقی مرکز قائم کیا ہے۔ چوں کہ کالےزیرےکی کاشت کرنا ، جسے ’شاہی زِیرا‘ بھی کہا جاتا ہے ، آسان نہیں ہے ، مرکز میں سائنس دان کسانوں کو بھی ایسا کرنے کی تربیت دیتے ہیں۔ زِیرا کی مناسب کاشت سے کاشتکار کو بہت منافع ہوتا ہے۔ کالا زیرہ کشمیری اور شمالی ہندستانی کھانوں کو ذائقہ دار بناتاہے۔ اس میں تھوڑی سی کالی مرچ  ملانے سے ایک الگ طرح کا  ذائقہ ملتا ہے۔ زِیرہ جلد کو تو فائدہ پہنچاتا ہی ہے ساتھ ہی صحت  کو بہتر بنانے میں زِیرہ کا اہم رول ہے۔ اس میں پھوڑے، پھنسی کے علاج کی صلاحیت موجود ہے ۔ زِیرہ میں وٹامن ای بھی پایا جاتا  ہے۔ یہ آپ کی جلد کو صحت مند رکھتا ہے اور بلڈ شوگر لیول کو برقراربھی  رکھتا ہے۔</p>.

Recommended