Urdu News

صحیح قیمت پر ضروری طبی آلات تک رسائی کو یقینی بنانے کے لئے این پی پی اے نے گھٹنے کے امپلانٹ کی رعایتی قیمتیں 14ستمبر، 2021تک بڑھائیں

صحیح قیمت پر ضروری طبی آلات تک رسائی کو یقینی بنانے کے لئے این پی پی اے نے گھٹنے کے امپلانٹ کی رعایتی قیمتیں 14ستمبر، 2021تک بڑھائیں
اس سے عام لوگوں کے  1500کروڑروپے کی  بچت ہوگی

صحیح قیمت پرضروری طبی آلات تک رسائی کو یقینی بنانے کے لئے دواؤں کی قیمت طے کرنے والے ادارہ ، نیشنل فارماسیوٹیکل پرائسنگ اتھارٹی ( این پی پی اے ) ، جو کیمیکلزاور فرٹیلائزرکی وزارت کے فارماسیوٹیکلس ڈپارٹمنٹ کے  ماتحت ہے ، نے گھنٹے کے امپلانٹ کی رعایتی قیمتیں مزید ایک سال کے لئے یعنی 14ستمبر، 2021تک بڑھادی ہیں ۔

این پی پی اے نے اس سلسلے میں ڈرگ پرائس کنٹرول آرڈر(ڈی پی سی او) ، 2013( ضمیمہ -2)کے تحت ایک نوٹیفیکیشن 15ستمبر ،2020کو جاری کیاگیاہے ۔

این پی پی اے نے اپنے آرڈرنمبر ایس او2668(ای) ، مورخہ 16اگست ، 2017کے ذریعہ پہلی بار آرتھوپیڈک گھنٹوں کے امپلانٹ کی رعایتی قیمت ایک سال کے لئے طے کی تھی ۔ اسے  13اگست ،2018کو اورپھر15اگست ، 2019کو  مزید ایک سال کے لئے بڑھادیاگیاتھا ۔درج بالامدت 15اگست ، 2020کو ختم ہوگئی اورگھٹنے کو بدلنے کے نظام کے لئے گھٹنے کے امپلانٹ کی رعایتی قیمت پر 15اگست ، 2020تک نظرثانی کی جانی باقی تھی ۔

این پی پی اے نے جولائی ، 2020کو گھٹنے کے ابتدائی اور ترمیم شدہ نظام کی پیداواراوردرآمد کرنے والی تمام کمپنیوں کو حکم دیاتھا کہ وہ جولائی ، 2018سے جون ، 2020تک کی مدت کے لئے اپنی فروخت کا ڈاٹاجمع کروائیں ۔ اس کے بعد 14بڑی کمپنیوں(10درآمدکاراور4گھریلومینوفیکچرر) سے حاصل ہونے والے ڈاٹا کی جانچ کرنے کے بعد این پی پی اے نے 6اگست ، 2020کو منعقد اپنی میٹنگ میں فیصلہ کیاتھا کہ گھٹنے کے امپلانٹ کی جو رعایتی قیمتیں 15اگست ، 2020تک نافذ العمل ہیں انھیں مزید ایک ماہ تک یعنی 15ستمبر، 2020تک بڑھایاجاسکتاہے ۔

اس معاملے پر14ستمبر ،2020کو ہونے والی اتھارٹی میٹنگ میں دوبارہ بات کی گئی ۔میٹنگ میں یہ نوٹ کیاگیاتھاکہ سال 2017میں آرتھوپیڈک گھٹنے کے امپلانٹ کے لئے جورعایتی قیمتیں طے کی گئی تھیں اس سے دوسال کی مدت میں قیمتوں میں 69فیصد تک کی کمی آئی تھی اور گھریلو مینوفیکچرر مارکیٹ کے حصے میں 11فیصد کا اضافہ ہواہے جوکہ حکومت کے ‘آتم نربھربھارت ’کے ہدف کے عین مطابق ہے ۔

اس کو مدنظررکھتے ہوئے یہ ضروری سمجھاگیاتھاکہ بڑے پیمانے عوام کے مفاد کے لئے رعایتی قیمت کے نظام کو جاری رہنا چاہیئے ۔ اس کے بعد اتھارٹی نے موجودہ رعایتی قیمتوں کو مزید ایک سال کے لئے ( 14ستمبر ، 2021تک ) بڑھانے کا فیصلہ کیا اور اس سلسلے میں 15ستمبر ، 2020کو ایک نوٹیفیکشن جاری کیاگیا۔اس قدم سے عام لوگوں کے 1500کروڑروپے بچیں گے ۔

Recommended