Ministry of AYUSH

نئی دہلی، 09؍دسمبر2020 : آیوش کی وزارت اور آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) نے تکاملی ادویات کا ایک شعبہ قائم کرنے کے لئے کام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ آیوش کے سکریٹری ویدیا راجیش کوٹیچا . اور ایمس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر رندیپ گلوریا کے ذریعے نئی دہلی کے ایمس میں تکاملی ادویات اور تحقیق (سی آئی ایم آر) کے لئے ایک مرکز قائم کرنے کا جائزہ لینے کے دوران کیا گیا۔ سی آئی ایم آر کو آیوش کی وزارت کے تحت بہترین کارکردگی کے مراکز کی اسکیم کے ذریعے قابل قدر حمایت حاصل ہوئی ہے۔

آیوش کی وزارت اور آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز

سی آئی ایم آر کے سربراہ ڈاکٹر گوتم شرما اور آیوش کی وزارت کے . سینئر عہدیدار اس دورے کے دوران موجود تھے۔ سی آئی ایم آر کے ذریعے یوگا اور آیور وید کے شعبوں میں جدید قسم کی تحقیقی سرگرمیاں جاری ہیں. اور ان کے نتائج بہت متاثر کن ہیں۔ آیوش کی وزارت اور ایمس نے سی آئی ایم آر میں تحقیقی اشتراک کی مدت میں توسیع کرنے. اور مشترکہ سرگرمیوں کے دائرے کو وسیع کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

ڈاکٹر گوتم شرما اور آیوش کی وزارت

سی آئی ایم آر کے تحقیقی کام اور دیگر سرگرمیوں اور کامیابیوں پر غور کرتے ہوئے. یہ محسوس کیا گیا ہے کہ سی آئی ایم آر کے لئے ایک او پی ڈی. اور آئی پی ڈی بستروں کا قیام سی آئی ایم آر کے فروغ اور ترقی کا اگلا قدم ہو سکتا ہے۔ آیوش کے سکریٹری اور ایمس کے ڈائریکٹر دونوں نے. سی آئی ایم آر میں ایمس کے مریضوں کی بڑھتی ہوئی دلچسپی پر غور کرتے ہوئے. اس بات سے اتفاق کیا کہ مستقبل قریب میں ایمس میں تکاملی ادویات کے لئے ایک علیحدہ شعبہ قائم کیا جاسکتا ہے۔ اس شعبے کے لئے مخصوص فیکلٹی اور عملے کے ساتھ ایمس کا ایک مستقل شعبہ بنایا جاسکتا ہے۔

Ministry of AYUSH