Urdu News

ملک میں کورونا کے 16505 نئےمعاملے

ملک میں کورونا کے 16505 نئےمعاملے

نئی دہلی ، 04 جنوری (انڈیا نیرٹیو)

ملک میں کورونا مریضوں کی تعداد ایک کروڑ سے تجاوز کرگئی ہے۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ، کورونا کے 16 ہزار 505 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

اس کے ساتھ ، کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ کر 10340470 ہوگئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 214 افراد ہلاک ہوگئے۔ اس کے ساتھ ہی اس بیماری سے اموات کی تعداد 149649 ہوگئی ہے۔

پیر کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ، ملک میں 243953 فعال مریض ہیں۔ خبر ہے کہ کورونا سے اب تک 9946867 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔

جب کہ  ملک کی صحت یابی کی شرح 96.19 فیصد ہوگئی ہے۔ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 07 لاکھ سے زیادہ ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔

Recommended