Urdu News

نیشنل میڈیکل کمیشن کی تشکیل ، نوٹیفکیشن جاری

نیشنل میڈیکل کمیشن کی تشکیل ، نوٹیفکیشن جاری

۔ایمس کے ناک ،کان اور گلاکے محکمہ کے پروفیسر سریش چندر شرما کو چیئرمین مقرر کیا گیا

ہندوستان کے گزٹ میں نوٹیفکیشن کے جاری ہونے کے ساتھ ہی جمعہ کے روز نیشنل میڈیکل کمیشن تشکیل پا گیا۔ یہ کمیشن میڈیکل کونسل آف انڈیا (ایم سی آئی) کی جگہ لے گا۔ ایمس کے کان ، ناک ، حلق کے شعبے کے پروفیسر۔ سریش چندر شرما کو نیشنل میڈیکل کمیشن کا پہلا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔ ان کی تقرری وہ 3 سال یا 70 سال کی عمر ہونے تک کے لئے کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ، مرکزی حکومت نے اسی مدت کے لئے ایم سی آئی کے گورننگ بورڈ کے جنرل سکریٹری راکیش کماروتس کو این ایم سی کا سکریٹری مقرر کیا ہے۔

این ایم سی نیا میڈیکل ایجوکیشن ریگولیٹر ہے ، جوبرسوں پرانے میڈیکل کونسل آف انڈیا (ایم سی آئی) کی جگہ لے گا۔ سال 2018 میں ، ایم سی آئی کو تحلیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ نیشنل میڈیکل کمیشن ایکٹ ، 2019 کو اگست 2019 میں منظور کیا گیا تھا۔ اس کے مطابق ، این ایم سی میں ایک چیئرمین ، 10 ایکس آفیشیواراکین اور 22 پارٹ ٹائم ممبر ہوں گے۔ نیشنل میڈیکل کمیشن کی تشکیل کا مقصد معیاری اور سستی میڈیکل تعلیم تک رسائی ہے۔ اس کے علاوہ ، یہ ملک کے تمام حصوں میں مناسب اور اعلی معیار کے طبی پیشہ ور افراد کی دستیابی اور دیگر چیزوں کو یقینی بنائے گا۔

Recommended