وزیراعظم نے سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا، پُنے کا دورہ کیا PM visits Serum Institute

نئی دہلی, وزیراعظم جناب نریندر مودی نے پُنے میں واقع سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا کا دورہ کیا اور انسٹی ٹیوٹ کی ٹیم کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔ انسٹی ٹیوٹ نے وزیراعظم کو کووڈ-19 ویکسین کی مینوفیکچرنگ سے متعلق اپنی تیاریوں کے بارے میں تفصیلی جانکاری دی۔

وزیراعظم نے ایک ٹوئیٹ پیغام میں کہا کہ. ‘‘سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا کی ٹیم سے اچھی بات چیت ہوئی۔ انہوں نے اب تک ہوئی پیش رفت کے بارے میں تفصیلی جانکاری دی۔ ساتھ ہی ساتھ ویکسین کی مینوفیکچرنگ کے بارے میں بھی تفصیل سے بتایا. ان کی مینوفیکچرنگ اکائی کا معائنہ کرنے کا بھی موقع ملا’’۔

وزیراعظم نریندر مودی نے ملک میں کورونا ویکسین بنانے والی تین اہم لیبارٹریز کا آج دورہ کیا اور ویکسین کی تیاری، اس کے بنانے کے عمل اور رفتار کا جائزہ لیا۔

مودی نے سیرم انسٹی ٹیوٹ میں کورونا ویکسین کے عمل کا جائزہ لیا

وزیراعظم احمدآباد، حیدرآباد اور پونے واقع زائڈس بایوٹیک پارک. بھارت بایوٹیک اور سیرم انسٹی ٹیوٹ آف پونے کے دورے پر گئے۔
سائنسدانوں نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ وزیراعظم خود ان سے ملنے آئے. اور ویکسین کے بارے میں بات چیت کی۔

مودی نے لیبارٹریز میں جا کر کورونا ویکسین کی تیاری کا جائزہ لیا

مودی نے سیرم انسٹی ٹیوٹ میں کورونا ویکسین کے عمل کا جائزہ لیا

اس سے پہلے مسٹر مودی ویکسین بنارہی دو دیگر لیباریٹریوں میں بھی گئے

پورے ملک میں کورونا کی ویکسین کے انتظار کے درمیان وزیراعظم نریندر مودی نے ویکسین بنا رہی لیباریٹریوں میں شامل پنے میں واقع سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا کا آج شام دورہ کیا اور سائنسدانوں سے اب تک ہوئی پیش رفت کے بارے میں معلومات لی۔
اس سے پہلے مسٹر مودی ویکسین بنارہی دو دیگر لیباریٹریوں میں بھی گئے۔
PM visits Serum Institute . وہ صبح احمد آباد میں واقع جائڈس بایوٹیک پارک اور دوپہر میں حیدرآباد میں واقع بھارت بایو ٹیک لیباریٹری پہنچے