جب تک کوئی ویکسین نہیں ہے ، سوشل ویکسین ہی موثر ہے: ڈاکٹر ہرش وردھن

جب تک کوئی ویکسین نہیں ہے، سوشل ویکسین ہی موثر ہے: ڈاکٹر ہرش وردھن

جمعہ کے روز مرکزی صحت اور خاندانی بہبود کے وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے محکمہ سائنس وٹیکنالوجی کے ڈائریکٹروں اور سی ایس آئ آر کے 67 اداروں کے افراد سے کورونا سے بچاؤ کے اقدامات پر ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے خطاب کیا۔ اس موقع پر ، ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا کہ اس وقت ان لاک 5 کے تحت ملک کی معیشت کو تیز کرنے کے لئے بہت سی سرگرمیاں دوبارہ شروع کی گئی ہیں۔ اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ عوام احتیاطی تدابیر کو بھول جا ئیں۔

ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا کہ ہم دنیا کے ترقی پزیر اور خوشحال ممالک سے بہتر پوزیشن میں ہیں۔ ملک میں کورونا وائرس سے صحتیابی کی شرح سب سے زیادہ 87-88 فیصد ہے جبکہ اموات کی شرح سب سے کم 1.52 فیصد ہے۔ کورونا کے خلاف جنگ نہ تو مشکل ہے اور نہ ہی ناممکن۔ اس کو شکست دینے کے لئے ، ماسک کو صحیح طریقے سے پہننا ، ماسک سے منہ اور ناک کو ڈھانپنا ضروری ہے ، بات کرتے ہوئے بھی ماسک کو نہ ہٹائیں ۔ لوگوں کے درمیان دو گز کا فاصلہ رکھیں اور اپنے ہاتھوں کو بار بار صابن اور پانی سے دھوئہں۔ یہی اقدامات ہمارے لئے معاشرتی ویکسین ہیں ، جو ہمیں مہلک کورونا وبا سے بچا سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آنے والے دو تین ماہ اہم ہیں ، سردیوں میں سانس کی بیماریاں لوگوں کو پریشان کرسکتی ہیں۔ تہوار کے موسم کے دوران ، لوگوں کو مشورہ دیا جانا چاہئے کہ وہ تہوار گھر پر ہی منائیں اور زیادہ بھیڑ سے بچیں۔