Urdu News

اسٹریٹجک پالیسی یونٹ: آیوش شعبے کو مستقبل کے لئے تیار کرنے کے لئے وزارت آیوش کے ذریعہ شروع کیے گئے اقدامات میں سے ایک

اسٹریٹجک پالیسی یونٹ: آیوش شعبے کو مستقبل کے لئے تیار کرنے کے لئے وزارت آیوش کے ذریعہ شروع کیے گئے اقدامات می

آیوش شعبے کی منصوبہ بند اور منظم ترقی کا راستہ ہموار کرنے کے لئے وزارت آیوش اور ایم/ ایس انویسٹ انڈیا ایک اسٹریٹجک پالیسی یونٹ قائم کرنے کے لئے باہمی تعاون کریں گے۔ یہ مستقبل کے ان سمتوں کو طئے کرنے کے لئے وزارت کے شروع کردہ مختلف اقدامات میں سے ایک ہے جس میں آیوش سیکٹر کے اسٹیک۔ ہولڈنگ گروپس آگے بڑھ سکتے ہیں۔

ایس پی ایف بی کا قیام ایک ترقی پسند اقدام ہے جو آیوش کے نظام کو مستقبل کے لئے تیار کرے گا۔ یہ بیورو اسٹریٹجک اور پالیسی سازی کے اقدامات میں وزارت کی مدد کرے گا جو اس شعبے کی مکمل صلاحیت تک پہنچنے اور ترقی اور سرمایہ کاری کو تحریک دینے میں مدد فراہم کرے گا۔ ایک ایسے وقت میں جب کووڈ 19 وبائی بیماری دنیا بھر کے لوگوں کی صحت سے متعلق رویوں پر انمٹ نقوش چھوڑ رہی ہے ، اس طرح کی حکمت عملی یونٹ آیوش سیکٹر کے اسٹیک ہولڈنگ گروپوں کے لئے بے حد مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔

پروجیکٹ میں شراکت دار کی حیثیت سے ایم / ایس انویسٹ انڈیا بیورو کے ورک پلان کو مرتب کرنے اور اپنے مختصر اور طویل مدتی اہداف کی وضاحت کے لئے وزارت کے ساتھ بڑے پیمانے پر تعاون کرے گا۔ انوسٹ انڈیا، وزارت آیوش کے منصوبوں پر عمل درآمد کے لئے اعلی تربیت یافتہ اور ماہر وسائل تعینات کرے گا۔

ایس پی ایف بی کے ذریعہ انجام دی جانے والی سرگرمیوں میں درج ذیل امور شامل ہیں:

علم کی تخلیق اور بندوبست،

اسٹریٹجک اور پالیسی سازی کی حمایت ،

اسٹیٹ پالیسی بینچ مارکنگ: ہندوستان میں آیوش سیکٹر کے سلسلے میں یکساں رہنما خطوط / قواعد وضع کرنے کے لئے اسٹیٹ پالیسی بینچ مارکنگ ۔

سرمایہ کاری کی سہولت: سرمایہ کاری کے معاملات اور مفاہمت ناموں پر عمل آوری اور ان کی سہولت کاری اور مختلف محکموں ، تنظیموں اور ریاستوں کے مابین ہم آہنگی۔

مسئلہ کا حل: انویسٹ انڈیا کمپنیوں اور دیگر اداروں کے ساتھ ریاستوں میں اور مختلف ذیلی شعبوں میں مسئلے کے حل پر کام کرے گا۔

وزارت آیوش سرمایہ کاری کی تجویز ، اجراء اور سوالات کے جواب میں بیورو کی مدد کرے گی اور تفویض کردہ سرگرمیاں انجام دینے کے لئے انویسٹ انڈیا کو مالی مدد فراہم کرے گی۔ وزارت مختلف اسٹیک ہولڈرز جیسے صنعتی اداروں، وزارت سے وابستہ اداروں اور صنعتی نمائندگی کے ساتھ تعلقات قائم کرنے میں بیورو کی مدد بھی کرے گی۔

ایس پی ایف بی اقدامات کے سلسلے میں جدید ترین ہے – جیسے پورے سیکٹر کے لئے آیوش گرڈ کے نام سے جامع آئی ٹی بیک بون کا قیام ، جدید خطوط پر آیوش تعلیم کا راستہ ہموار کرنا ، آئی سی ڈی فریم ورک میں تشخیصی اور اصطلاحات کے لئے آیوش سسٹم کے عالمی معیار تیار کرنا اور آیوش ڈرگس کنٹرول کے لئے ورٹیکل کا قیام کرنا جسے وزارت نے 21 ویں صدی میں حفظان صحت کی سرگرمیوں کے مرکزی مرحلے میں شامل کرنے کے لئے آیوش سسٹم کو اہل بنانے کے لئے شروع کیا تھا ، جن میں سے بہت سے پہلے ہی عمل درآمد کے مرحلے میں آگے بڑھ چکے ہیں۔

سال 2014 میں سات آیوش سسٹم کے لئے ایک خود مختار وزارت کے قیام کے بعد ان ہندوستانی طبی نظاموں کو تیز رفتار ترقی کی راہ پر گامزن کردیا گیا ہے۔ اس کے بعد چھ سالوں میں ان کی اس صلاحیت کو غیر معمولی پیمانے پر استعمال کیا گیا ہے جس سے ہندوستان میں صحت عامہ سے متعلق دیرینہ چیلنجوں سے نمٹنے میں کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

Recommended