Urdu News

گجرات حکومت نے آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کی قیمت کو 800 روپے کیا

گجرات حکومت نے آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کی قیمت کو 800 روپے کیا

احمد آباد ، یکم دسمبر (انڈیا نیرٹیو)

راجستھان اور دہلی کی حکومتوں نے کورونا کے لیےآر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کی قیمت میں کمی کے بعد ، اب گجرات حکومت نے بھی آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کی قیمت کو 800 روپے کر دیا ہے۔ گھر پر جانچ کے لیے 1100 روپے فیس مقرر کی گئی ہے۔ یہ حکم آج سے ہی نافذ ہے۔ یہ اعلان وزیر صحت اور نائب وزیر اعلیٰ نتن پٹیل نے آج کیا۔

دراصل ، اس سے پہلے ، ریاست میں کسی فرد کو نجی لیبارٹری میں آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کروانے کے لیے 1500 سے 2000 روپے خرچ کرنا پڑتے تھے۔ ایسے وقت میں جب گجرات میں کورونا وائرس کا خطرہ بڑھ رہا ہے ، وجے روپانی حکومت نے ایک قابل ستائش اقدام اٹھایا ہے۔

ریاست میں نائب وزیر اعلیٰ اور وزیر صحت نتن پٹیل نے ریاست میں آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کی فیسوں کو کم کرنے کا ایک بڑا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ اب آر ٹی پی سی آر سے کورونا ٹیسٹ کروانے کے لیے 800 روپے فیس وصول کی جائے گی۔

نئی فیس کا اطلاق آج سے ہوگا۔ کٹ کی قیمت کم کردی گئی ہے۔ گھر بیٹھے ٹیسٹ کی سہولت فراہم کرنے والے کو 11 سو،روپے کی فیس ادا کرنی ہوگی۔

اس سے قبل 23 جون کو ، آئی سی ایم آر نے کوویڈ 19 کے لیے نئی ہدایات جاری کیں۔ اس میں کہا گیا ہے کہ این ٹیجن میں مثبت شخص کو متاثرہ سمجھا جانا چاہیے ، لیکن اگر کوئی شخص علامات دکھا رہا ہے اور نتیجہ منفی ہے تو پی سی آر ٹیسٹ کی تصدیق ہونی چاہیے۔

Recommended