Urdu News

ملک میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی شرح گھٹ کر 93.65 فیصد ہوگئی

ملک میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی شرح گھٹ کر 93.65 فیصد ہوگئی

نئی دہلی ، 26 نومبر (انڈیا نیرٹیو)

ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 92 لاکھ کے قریب ہوگئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ، کورونا کے 44 ہزار 489 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ، کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ کر 92لاکھ،66ہزار،706 ہوگئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 524 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

اس کے ساتھ ہی اس بیماری سے اموات کی تعداد 1لاکھ،35ہزار،223 تک جا پہنچی ہے۔

جمعرات کی صبح مرکزی وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ، ملک میں 4لاکھ،52ہزار،344 فعال مریض ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ، ایک راحت کی خبر یہ بھی ہے کہ کورونا سے اب تک 86لاکھ،79ہزات،138 مریض شفایاب ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں شفایابی کی شرح 93.65 فیصد پر آ گئی ہے۔ اس سے قبل بحالی کی شرح 93.71 تھی۔

Recommended