ملک میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی شرح 94.11 فیصد ہوگئی

نئی دہلی ، 3 دسمبر (انڈیا نیرٹیو)

ملک میں کورونا مریضوں کی تعداد 95 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ، کورونا کے 35 ہزار 551 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ، کورونا مریضوں کی تعداد 95لاکھ،34ہزار،965 ہوگئی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے متاثر 526 افراد ہلاک ہوگئے۔ اس دوران بیماری سے اموات کی کل تعداد 1لاکھ،38ہزار،648 ہوگئی ہے۔

جمعرات کی صبح مرکزی وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ، ملک میں 4لاکھ،22ہزار،943 فعال مریض ہیں۔ راحت کی خبر یہ ہے کہ کورونا سے اب تک 89لاکھ،73ہزار،373 مریض بازیاب ہوئے ہیں۔ ملک کا ریکوری ریٹ 94.03 سے بڑھ کر 94.11 فیصد ہو گیا ہے۔

پچھلے 24 گھنٹوں میں 11 لاکھ سے زیادہ ٹیسٹ

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 11 لاکھ سے زیادہ ٹیسٹ کئے گئے۔ آئی سی ایم آر کے مطابق ، 02 دسمبر کو 11لاکھ،11ہزار،698 ٹیسٹ کئے گئے تھے۔ ملک میں اب تک مجموعی طور پر 14کروڑ،35لاکھ،57ہزار،647 ٹیسٹ ہو چکے ہیں۔