ملک میں کورونا وائرس سے شفایابی کی شرح بڑھ کر 94.88 فیصد ہوگئی

نئی دہلی ، 12 دسمبر (انڈیا نیرٹیو)

ملک میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 98 لاکھ کے قریب ہوگئی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ، کورونا انفیکشن کے 30 ہزار پانچ نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

اس کے ساتھ ہی ، کورونا مریضوں کی تعداد 98لاکھ،26ہزار،775 ہوگئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 442 مریض ہلاک ہوگئے۔ اس دوران اس بیماری سے اموات کی تعداد 1لاکھ،42ہزار،628 ہوگئی ہے۔

وزارت صحت کی طرف سے ہفتے کی صبح جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں 3لاکھ،59ہزار،819 فعال مریض ہیں۔ اسی کے ساتھ ہی ، ایک راحت خبر یہ بھی ہے کہ اب تک کورونا سے 93لاکھ،24ہزار،328 مریض شفایاب ہوئے ہیں۔

ملک میں شفایابی کی شرح میں بھی اضافہ ہوا ہے اور یہ بڑھ کر 94.88 فیصد ہوگئی ہے۔

پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ، ملک میں 10لاکھ،65ہزار،176 کورونا ٹیسٹ کروائے گئے ہیں۔ آئی سی ایم آر کے مطابق ، ملک میں اب تک مجموعی طور پر 15کروڑ،26لاکھ،97ہزار،399 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔