بہار میں کورونا کی دوسری لہر کا خدشہ کم ، تہواروں کے باوجود انفیکشن معاملے میں کمی

پٹنہ ، 23 نومبر (انڈیا نیرٹیو)

بہار میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کا امکان کم ہے۔ ریاست میں متاثرہ افراد کی اموات کی شرح5فیصد ہے اور صحت مند کی شرح12.97 فیصد ہے۔ اسمبلی انتخابات ، د یوالی اور چھٹھ کے بعد متاثرہ کی تعداد میں کمی واقع ہوئی ہے۔ بہار سے باہر جانے والوں کے مقابلے میں لوٹنے والوں کی تعداد کم ہے۔

معلومات کے مطابق محکمہ صحت کی طرف سے کورونا انفیکشن کی نگرانی کررہے ہیں۔ہر روز شام کو محکمہ کی سطح پر کورونا انفیکشن کا جائزہ لیاجاتا ہے۔ محکمہ صحت کے پرنسپل سکریٹری پر تیہ امرت کی سربراہی میں افسروں کی ٹیم اضلاع سے موصول فیڈ بیک کی لگاتار جائزہ لے رہے ہیں۔

چھٹھ کے دوسرے دن 85 ہزار سیمپل جانچ میں صرف 278 متاثرہ ملے

اتوار کو جہاں ریاست میں 385 کورونا متاثرہ کی شناخت کی گئی ۔ وہیں چھٹھ کے دوسرے دن (21 نومبر) کو 85 ہزار 174 سیمپل کی جانچ میں صرف 278 متاثرہ کی شناخت ہوئی۔ محکمہ صحت کے مطابق 15نومبر کو 274، 16 نومبر کو 517،17 نومبر کو 513، 18 نومبرکو 734،19 نومبر کو 794،20 نومبر کو 495 متاثرہ کی شناخت کی گئی۔ وہیں متاثرہ مریضوں کے صحت مند ہونے کی شرح 15 نومبر کو 89.96 فیصد تھی۔ جو22 نومبر کو 22.97 فیصد ہوگئی ہے۔

ٹیم الرٹ ،جانچ میں کمی نہیں : منگل پانڈے

وزیر صحت منگل پانڈے نے کہا ہے کہ بہار میں کورونا کی حالت میں ریکارڈ بہتری آئی ہے۔ اس کے باوجود ریاست میں کورونا کنٹرول کو لے کر قبل میں بنائی گئی سبھی میڈیکل ٹیم کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔ جانچ میں کمی نہیں کی جارہی ہے۔ تمام احتیاطی تدابیر اسی طرح نافذ کی جارہی ہے۔ جانچ عمل کو بنائے رکھتے ہوئے کورونا متاثرہ کی شناخت کر انہیں آئیسولیٹ کیا جارہا ہے۔