Urdu News

احمد آباد میں پہلے مرحلے کے تحت 40000 فرنٹ لائن واریرس کو ملے گی کورونا ویکسین کی خوراک

احمد آباد میں پہلے مرحلے کے تحت 40000 فرنٹ لائن واریرس کو ملے گی کورونا ویکسین کی خوراک

Under the first phase in Ahmedabad, 40,000 frontline warriors will get the dose of corona vaccine

احمد آباد ، 13 دسمبر (انڈیا نیرٹیو)

میٹروپولیٹن کے سولا سول اسپتال میں کورونا ویکسین کا ٹرائل چل رہا ہے۔ ساتھ ہی ریاست میں ویکسین کے لیے ایک سروے بھی کیا جارہا ہے۔ ویکسین آنے پر حکومت فرنٹ لائن کے 40000 کورونا جانبازوںکی ٹیکا کاری کرے گی۔ اس کے لیے 20 ہزار کی فہرست تیار کر لی گئی ہے۔

میونسپل کارپوریشن کے محکمہ صحت کے سربراہ ، ڈاکٹر بھاون سولنکی نے بتایا کہ سسٹ یمیٹک ویکسی نیشن کے مختلف مراحل کے تحت پہلے مرحلے میں میونسپل اسپتال ،

میونسپل شہری صحت مراکز ، کمیونٹی ہیلتھ سنٹر ، سرکاری اسپتال ، نجی اسپتال کے ڈاکٹر ، نرس اور کورونا مریضوں کی خدمت میں مصروف ملازمین کو کورونا ویکسین کا ٹیکا لگا یا جا ئے گا۔

کورونا ویکسین جنوری کے دوسرے ہفتے تک پہنچنے کی امید ہے

دراصل کورونا ویکسین جنوری کے دوسرے ہفتے تک پہنچنے کی امید ہے۔ اس کی تقسیم کے لیے ، احمدآباد میونسپل کارپوریشن کے محکمہ صحت نے ٹیکاکاری تیاریاں شروع کردی ہیں۔

فی الحال احمد آباد میونسپل کارپوریشن ایڈمنسٹریشن کے 20000 فرنٹ لائن واریئرس سے متعلق ڈیٹا جمع کیا جا چکاہے۔ ان میں نجی اسپتالوں کے 10 ہزار اہلکار بھی شامل ہیں۔

ڈاکٹر سولنکی نے بتایا کہ ابتدائی سطح پر 100 اسکولوں کا انتخاب

ڈاکٹر سولنکی نے بتایا کہ ابتدائی سطح پر 100 اسکولوں کا انتخاب حکومت کے تجویز کردہ ترسیل کے نظام کے تحت حفاظتی ٹیکوں کے مراکز کے طور پر کیا گیا ہے۔

اربن ہیلتھ سنٹر سمیت دیگر مقامات پر کورونا ویکسین کے ذخیرہ کے لیے ایک آئی ایل آر مشین سسٹم بھی تیار کیا گیا ہے جہاں سے روزانہ 50000 ویکسین کی خوراکیں تقسیم کی جاسکتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 50 سال سے زیادہ عمر اور50 سال سے کم عمر کے کامروڈٹی والے شہریوں پر ایک سروے کیا جارہا ہے ، جس میں 700 اساتذہ مشغول ہیں۔ اس سروے کے چار سے پانچ دن تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

50 سال سے زیادہ عمر اور50 سال سے کم عمر

انہوں نے بتایا کہ احمد آباد کے سولا سول میں کورونا ویکسین کے ٹرائل کے دوران گزشتہ 15دنوں میں 300سے زائد افراد کو ٹیکا لگا یا گیا ہے جس کے اب تک کوئی سائڈ افیکٹ کی اطلاع نہیں ہے۔ ویکسین کے ٹرائل میں حصہ لینے کے لیےرضاکاروں کی دل چسپی اب زیادہ نظر آرہی ہے۔

Recommended