Categories: ویڈیوز

مرکزی وزیراورمعروف ماہرذیابیطس ڈاکٹرجتیندرسنگھ نے کہاہے کہ معقول خوردونوش ،ذیابیطس کو قابومیں کرنے میں اہم کرداراداکرتی ہے

مرکزی وزیراورمعروف ماہرذیابیطس ڈاکٹرجتیندرسنگھ نے کہاہے کہ معقول خوردونوش ،ذیابیطس کو قابومیں کرنے میں اہم کرداراداکرتی ہے

مرکزی وزیرڈاکٹرجتیندرسنگھ نے جو کہ ایک معروف ماہرذیابیطس بھی ہیں، نے آج کہاکہ ذیابیطس کے مریض  کو معقول خوردونوش سے متعلق جوہدایات دی جاتی ہیں ، ویسی ہی ہدایات صحت مند افراد کو بھی دی جانی چاہیئں تاکہ وہ ذیابیطس کے شکار نہ ہوں ۔ایسوسی ایشن آف فیزیشنس آف انڈیاکے ذریعہ ‘‘ڈیجیٹل آوٹ ریچ فارنالج اپگریڈیشن –ڈائبیٹیزاسپیسیفک نیوٹریشن ’’یعنی معلومات کی جدیدکاری کے لئے ڈیجیٹل رسائی –ذیابیطس کے لئے مخصوص غذائیت کے موضوع پرمہمان خصوصی کی حیثیت سے افتتاحی خطبہ دیتے ہوئے انھوں نے کہاکہ کووڈ نے ہمیں اس بات کی رغبت دلائی ہے کہ ہم نامساعدحالات کے لئے نئے ضوابط وضع کریں ۔انھوں نے بھارت کے روایتی طبی نظام کی اہمیت پربھی روشنی ڈالی ۔

عالمی ہفتہ ذیابیطس کی ماقبل شام منعقدہ ویبنارمیں ڈاکٹرجتیندرسنگھ نے کہاکہ نریندرمودی جب سے وزیراعظم بنے ہیں انھو ں نے طبی بندوبست کے دیسی نظام کو مرکزی حیثیت میں لے آئے ہیں ۔انھوں نے کہاکہ وہ مودی ہی تھے جو بین الاقوامی یوم یوگ منائے جانے کے لئے اقوام متحدہ میں اتفاق رائے سے قرارداد لے کرآئے جس کا نتیجہ ہے کہ یوگ دنیا کے ہرکنبے تک پہنچ گیاہے ۔انھوں نے مزید کہاکہ جامع نظام طب کو فروغ دینے کے  علاوہ دیسی طبی بندوبست کے نظام کی اہمیت کے پیش نظرانھوں نے الگ سے آیوش کی وزارت قائم کی ۔

ڈاکٹرجتیندرسنگھ نے کہاکہ ایک طرف کورونانے جہاں ہمیں نے ضابطو ں کے ساتھ جینا سکھایاہے وہیں اس نے معالجین کو ایک اشارہ بھی دیاہے کہ وہ صفائی ستھرائی سمیت غیر-ادویاتی طریقہ بندوبست پربھی زوردیں جس کی اہمیت حالیہ برسوں میں کن ہی وجوہات کے سبب گم سی ہوگئی تھی ۔ انھوں نے کہاکہ کووڈ کی وباکے ختم ہوجانے کے بعد بھی جسمانی دوری اورقطرات کے انفکیشن سے بچنے کے اصول کسی بھی دیگر متعددی بیماری کے خلاف حفاظتی اقدامات کے طورپر کام کریں گے ۔

ڈاکٹرجتیندرسنگھ نے کہاکہ بھارت جیسے ملک کووڈ کے بعد کے دورمیں صفحہ اول کے ملک بننے کی دہلیز پرہیں اور شمال مشرقی خطہ اس معاملے میں اہم رول اداکرے گا۔ انھوں نے کہاکہ ترقی کے ایک نئے ایندھن کے طورپر بانس تیزی کے ساتھ اہمیت حاصل کرتے جارہے ہیں اور بانس کی مصنوعات وزیراعظم کی ‘‘ووکل فارلوکل ’’ کی اپیل کے تناظرمیں تیزی کے ساتھ مقبول ہوتی جارہی ہیں ۔ وزیرموصوف نے مندوبین کو بتایاکہ کیسے بانس کی سیکوں پر20فیصد امپورٹ ڈیوٹی کے اضافے کے بھارت سرکارکے حالیہ فیصلے سے بھارت میں اگربتی کی سیکوں تیارکرنے والی نئی اکائیوں کے قیام کی راہ ہموارہوئی ہے ۔ پہلے زیادہ تریہ سیکیں درآمدکی جاتی تھیں ۔

ایسوی سی ایشن آف فیزیشینس آف انڈیا کے صدرڈاکٹرارول ہاج نے اپنی خیرمقدمی تقریرمیں کہاکہ اے پی آئی کا یقین ہمیشہ سے شواہد پرمبنی میڈیسن پررہاہے ۔ انھوں نے کہاکہ ڈیجیٹل کاری پر وزیراعظم نریندرمودی کے ذریعہ زوردیئے جانے کے اے پی آئی جلد ہی گلوبل ہوجائے گی۔

انڈین کالج آف فزیشینس کے ڈین پروفیسرششانک جوشی نے اپنی تقریب میں کہاکہ اے پی آئی ڈائس (ڈی آئی اے ایس ) کا آغاز 2013میں کیاگیاتھاتاکہ ملک میں مختلف شعبوں کے مخصوص موضوعات پراختصاص رکھنے والے  ماہرین کو لوگوں کی مشکلات کو دورکرنے کے ایک مشترکہ ہدف کے ساتھ ایک ساتھ لایاجاسکے ۔

ایسوسی ایشن آف فیزیشنس آف انڈیا کے صدرڈاکٹرارول ہاج ، ڈاکٹروی موہن ، پروفیسرششانک جوشی ، ڈاکٹرامیت صراف ، ڈاکٹرمنگیش تیواسکر ، جناب امل کیلشیکراور طبی پیشے سے وابستہ دیگرمعروف پیشہ وروں اور مقررین نے اس ویبنارمیں شرکت کی ۔

inadminur

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago