Urdu News

وزارت صحت میں یونیورسل ہیلتھ کیئر کوریج ڈے منایا گیا

Universal Healthcare Coverage Day

ہمیں  موجودہ صورتحال سے باہر نکلنا ہوگا

ڈاکٹر ہرش وردھن نے حاضرین کو یہ یاد دلاتے ہوئے اپنے خطاب کے  آغاز میں کہا. کہ کووڈ-19 نے آسان حفظان صحت کے  نظام کی  تشکیل اور سبھی کے لیے بلاتفریق رسائی کو یقینی بنانے کی ضرورت کو فروغ دیا ہے۔ انہوں نے کہا ، "ہمیں  موجودہ صورتحال سے باہر نکلنا ہوگا. اور ہمیں صحت کاایسا  مستحکم ڈھانچہ تیار کرنا چاہیے. جو حال اور مستقبل میں ہر کسی کو تحفظ فراہم کرسکے ۔ یہ میرا دیرینہ یقین رہا ہے کہ ہندوستان کے پاس  دنیا  کو یونیورسل ہیلتھ کوریج فراہم کرنے کا ایک مضبوط ماڈل ہے۔"

آیوشمان بھارت کے تصور اور تعمیل

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے آیوشمان بھارت کے تصور اور تعمیل کے لیے دوراندیشانہ قیادت ستائش کرتے ہوئے ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا ، "2018 میں شروع  کیے گئے حیرت انگیز 'آیوشمان بھارت' پروگرام نے ملک میں بنیادی ، ثانوی اور تیسرے زمرے کے حفظان صحت کے نظام میں مکمل طور پر انقلاب برپا کردیا ہے ، جس میں  ایک مضبوط احتیاطی حفظان  صحت پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ "

پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا

وزیر موصوف نے کہا کہ آیوشمان بھارت کے دو شعبوں ، صحت اور تندرستی مراکز(ایچ ڈبلیو سی) . اور پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا (پی ایم جے اے وائی) کی دو اکائیوں کے ذریعہ حکومت ملک کے کروڑوں لوگوں کے لئے. معیاری صحت کی دیکھ بھال کو سستی اور قابل رسا ئی بنا رہی ہے۔ انہوں نے کہا ، "ہم نے آیوشمان بھارت – صحت وتندرسی مراکز کو چلانے میں قابل ذکر پیشرفت کی ہے. اور اپنے سفر میں ایک اہم  سنگ میل  عبور کیا ہے۔ اب 51،500 مراکز کے ساتھ  فعال  1/3 سے زیادہ کا  ہدف پورا ہوچکا ہے۔ اس کے نتیجے میں 25 کروڑ سے زیادہ لوگوں کے لئے سستی  بنیادی. حفظان صحت کی خدمات تک رسائی بہتر ہوگئی ہے۔

Universal Healthcare Coverage Day.

Recommended