Categories: ویڈیوز

ڈبلیو ایچ او کی عالمی ملیریا رپورٹ 2020 : بھارت ملیریا کے بوجھ میں لگاتار اثرانگیز کمی کو حاصل کررہا ہے

ڈبلیو ایچ او نے اپنی 2020 کی عالمی ملیریا رپورٹ.(ڈبلیو ایم آر ) جاری کردی ہے جس میں حسابی تخمینہ کی بنیاد پر.  پوری دنیا میں ملیریا کے معاملوں کی تعداد پیش کی جاتی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارت نے ملیریا کے بوجھ کو کم کرنے میں نمایاں پیش رفت کی ہے۔ ہندوستان واحد ایسا ملک ہے جس نے 2018 کے مقابلے 2019 میں 17.6 فیصد کمی درج کی گئی ہے۔ سالانہ طفیلی واقعہ (اے پی آئی) میں 2017 کے مقابلے. 2018 میں 27.6 فیصد اور 2018 کے مقابلے 2019 میں 18.4 فیصد کمی درج کی گئی۔ ہندوستان نے 2012 سے ایک سے بھی کم اے پی آئی کو برقرار رکھا ہے۔ WHO World Malaria Report

ملیریا کے معاملوں اور اموات  میں کمی

بھارت میں خطہ وار سب سے زیادہ کمی میں بھی تعاون کیا ہے. جو تقریباً 20 ملین سے اب تقریباً 6 ملین ہوچکی ہے. ۔سال 2000 سے 2019 کے درمیان  ملیریا کے معاملوں میں 71.8 فیصد. اور اموات میں 73.9 فیصد  کی کمی  آئی ۔

ملک میں ملیریا کو ختم کرنے کی مہم

بھارت نے سال 2000 سے 2019 کے درمیان  ملیریا کے مرض میں 83.34 فیصد اور ملیریا سے ہونے والی اموات میں 92 فیصد کی کمی حاصل کی ہے (سال 2000 میں ملیریا کے کل 2031790 معاملے اور 932  اموات کے واقعات پیش آئے تھے، جبکہ 2019 میں ملیریا کی تعداد 338494 اور اموات 77 ہوئی تھیں  )۔ اس طرح ہندوستان صدی کے ترقیاتی اہداف کے ہدف نمبر 6 (2000 اور 2019 کے درمیان  مرض میں 75-50 فیصد کی کمی ) کو حاصل کرنے میں کامیاب رہا  ۔

بھارت میں خطہ وار سب سے زیادہ کمی

ملیریا کے معاملوں اور اموات  میں کمی کے واقعات سالانہ اعداد وشمار میں بھی نظرآتے ہیں۔  اموات کے معاملوں میں 2018 (429928 معاملے، 96 اموات ) کے مقابلے 2019 (338494 معاملے ، 77 اموات ) میں 21.27 فیصد اور 20 فیصد پیش آئے ہیں۔ 2020 میں اکتوبر تک ملیریا کے کل معاملے (157284) درج کئے گئے جوکہ 2019 کے مقابلے (286091) 45.02 فیصد کی کمی ہے۔

ڈبلیو ایچ او نے بھارت سمیت ملیریا کے سب سے زیادہ

ملک میں ملیریا کو ختم کرنے کی مہم 2015 میں شروع کی گئی تھی اور صحت اور خاندانی فلاح و بہبود کی وزارت کے ذریعہ 2016 میں ملیریا کو ختم کرنے کا قومی فریم ورک(این ایف ایم ای) نافذ کرنے کے بعد اس میں شدت آئی۔ وزارت صحت نے جولائی 2017 میں ملیریا کے خاتمہ کا قومی اسٹریٹجک منصوبہ (22-2017) شروع کیا تھا جس میں اگلے پانچ سالوں کی حکمت عملی تیار کی گئی ہے۔

WHO World Malaria Report

inadminur

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago