Urdu News

راجناتھ سنگھ شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے دفاع کی میٹنگ

وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ

رکشا منتری جناب راجناتھ سنگھ 23 اگست، 2022 کو اپنے تین روزہ سرکاری دورہ پر تاشقند، ازبیکستان پہنچے۔  اپنے اس دورہ کے پہلے دن انہوں نے  اپنے ازبیک ہم منصب لیفٹیننٹ جنرل بخودر قربانوف؛ قزاقستان  کے وزیر دفاع کرنل جنرل  رسلان زاکسیلیکوف اور بیلاروس کے وزیر دفاع لیفٹیننٹ جنرل وکٹر ہرینن کے ساتھ دو طرفہ میٹنگ کی۔

میٹنگ کے دوران تینوں ممالک کے ساتھ دفاعی تعاون کے تمام گوشوں کا جائزہ لیا گیا، جس میں باہمی طور پر مفید  شراکت داری کو وسیع کرنے کے راستوں کی نشاندہی کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی۔ باہمی مفاد کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

رکشا منتری 24 اگست، 2022 کو  شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے رکن ممالک کے وزرائے دفاع کی سالانہ میٹنگ میں شرکت کریں گے۔ اس میٹنگ کے دوران ایس سی او کے ممبر ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ مذاکرات کے بعد ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کیے جانے کی امید ہے۔

تاشقند میں قیام کے دوران، جناب راجناتھ سنگھ آنجہانی وزیر اعظم لال بہادر شاستری کی یادگاری عمارت پر جا کر انہیں خراج عقیدت پیش کریں گے اور ازبیکستان میں موجود ہندوستانی باشندوں سے ملاقات کریں گے۔

Recommended