عالمی

امریکہ کے ساتھ اسرو کا معاہدہ بھارت کے چندریان-2 اور چندریان-3 میں امریکہ کے آلات شامل کرنے کیلئے ہے

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا ہے کہ حکومت ہند کی بھارتی خلائی تحقیق کی تنظیم (اسرو)نے پچھلے پانچ برسوں میں تعاون کے لئے

سائنس اور ٹیکنالوجی، زمینی سائنس کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج). وزیراعظم کے دفتر، عملے، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلاء کے  وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج کہا. کہ حکومت ہند کی خلائی تحقیق کی تنظیم (اسرو) نے گزشتہ پانچ سالوں میں خلائی تحقیق میں تعاون. خاص  طور پرخلاء میں جستجو میں اشتراک کے لیے 04 (چار) معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔ امریکہ کے ساتھ اسرو

آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا. کہ امریکہ کے ساتھ معاہدہ ہندوستان کے چندریان-2 اور چندریان-3 میں امریکہ کے آلات کو شامل  کرنے کے لئے ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جاپان کے ساتھ معاہدہ قمری قطبی ریسرچ کے مشترکہ مشن کے لیے قابل عمل ہونے کا مطالعہ کرنا ہے. جبکہ برطانیہ کے ساتھ مستقبل کے خلائی سائنس مشنز میں تعاون کے لیے  قابل عمل ہونے کا مطالعہ کرنا ہے۔

امریکہ کے ساتھ اسرو کا معاہدہ بھارت کے چندریان-2 اور چندریان-3 میں امریکہ کے آلات شامل کرنے کیلئے ہے

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے یہ بھی بتایا کہ حکومت ہند کا خلائی محکمہ چھوٹے. اور پڑوسی ملکوں اور دنیا کے خلاء میں دلچسپی رکھنے والے دیگر. ملکوں کو سیٹلائٹ کی خدمات سمیت خلائی سائنس سے متعلق ٹکنالوجی میں تربیت اور صلاحیت سازی فراہم کرتا ہے ۔ انہوں نے کہا، بھارت اور بھوٹان نے بھارت-بھوٹان سیٹ سیٹلائٹ کی ترقی میں تعاون کیا جس میں پے لوڈز نینو ایم ایکس. ایک آپٹیکل امیجنگ پے لوڈ ہے جو اسرو اور اے پی آر ایس – ڈیجی پیٹر کے ذریعے مشترکہ طور پرتیار کیا گیا ہے. جسے ڈی آئی ٹی ٹی ، بھوٹان اور اسرو نے مشترکہ طور پر تیار کیا ہے۔ مذکورہ سیٹلائٹ کو کامیابی کے ساتھ 26 نومبر 2022 کو مدار میں نصب گیا ہے۔

بھارت نے 2017 میں جنوب ایشیائی ملکوں کے لیے ‘ساؤتھ ایشیا سیٹلائٹ. وقف کیا تھا جو ایک مواصلاتی سیٹلائٹ ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago