Urdu News

بھارت کی جانب سے مالدیپ کو ترقیاتی منصوبے کے لئے 10 کروڑ ڈالرکا قرض

سیکرٹری خارجہ کواترا اور مالدیپ کے سیکرٹری خارجہ لطیف نے معاہدے کے دستاویزات کا تبادلہ کیا

سیکرٹری خارجہ کواترا اور مالدیپ کے سیکرٹری خارجہ لطیف نے معاہدے کے دستاویزات کا تبادلہ کیا

بھارت کی جانب سے مالدیپ کو 10 کروڑ ڈالرکا قرض دیا جائیگا۔ اس ضمن میں بھارت کے خارجہ سکریٹری ونے موہن کواترا اور مالدیپ کے خارجہ سکریٹری احمد لطیف کی موجودگی میں معاہدے کے دستاویز کا تبادلہ کیا گیا۔ یہ قرض مالدیپ میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے استعمال کیا جائے گا۔ اس معاہدے کا اعلان اگست میں صدر صالح کے بھارت دورے کے دوران کیا گیا تھا۔

بھارت کے خارجہ سکریٹری اس وقت مالدیپ کے دورے پر ہیں۔ انہوں نے صدر ابراہیم محمد صالح سے بھی ملاقات کی۔ اس دوران دونوں ممالک کے درمیان جاری ترقیاتی منصوبوں اور باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بھارتی سکریٹری خارجہ نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

اس دوران دونوں ممالک کے خارجہ سیکرٹریوں نے ملاقات کی۔ وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باگچی نے یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ خارجہ سکریٹری ونے کواترا نے خارجہ سکریٹری احمد لطیف کے ساتھ ہند-مالدیپ تعاون کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا۔ دونوں فریقوں نے دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی کا جائزہ لیا اور انہیں تیز کرنے اور آگے لے جانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

Recommended