Urdu News

امریکہ میں ہائی اسکول کے قریب فائرنگ سے 2 ہلاک، 5 زخمی

امریکہ میں ہائی اسکول کے قریب فائرنگ

واشنگٹن،07جون(انڈیا نیرٹیو)

امریکہ کی ریاست ورجینیا میں ایک ہائی اسکول کی گریجویشن تقریب کے موقع پر فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہو گئے ہیں۔ورجینیا کے شہر رچمنڈ کے ایک تھِیٹر میں منگل کو گریجویشن تقریب ختم ہی ہوئی تھی کہ اچانک گولیاں چلنے کے بعدافراتفری مچ گئی اور والدین اپنے بچوں کے ساتھ روتے چلاتیہوئے ادھر ادھر بھاگتے رہے۔

اسکول بورڈ کے رکن جوناتھن ینگ نے مقامی ٹی وی کو بتایا کہ طلبہ اور ان کے ساتھ آنے والے مہمان تقریب کے اختتام پر عمارت سے باہر نکل رہے تھے کہ اس موقع پر انہوں نے کم از کم 20 گولیاں چلنے کی آوازیں سنیں۔

پولیس نے موقع سے فرار ہونے کی کوشش کرنے والے ایک 19 سالہ مشتبہ نوجوان کو حراست میں لے لیا جس کی فوری طور پر شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مشتبہ نوجوان پر سیکنڈ ڈگری قتل کے دو الزامات عائد کیے جائیں گے۔

رچمنڈ پولیس کے عبوری چیف رک ایڈورڈز نے رات کے وقت ایک نیوز کانفرنس میں دو ہلاکتوں کی تصدیق کی اور بتایا کہ ورجینیا کے دارالحکومت کے الٹریا تھیٹر کے باہر اور ملحقہ پارک میں فائرنگ سے متعدد افراد خمی ہو ئے۔پولیس کے مطابق بھگدڑ کی وجہ سے کم از کم 12 دیگر زخمی ہوئیاور ان کا علاج کیا جا رہا ہے۔ایڈورڈز نے کہا، “جیسے ہی انہوں نے فائرنگ کی آواز سنی، ظاہر ہے کہ افراتفری مچ گئی۔

منرو پارک میں سینکڑوں لوگ تھے، لوگ ہر طرف بھاگے۔ جائے وقوع پرانتہائی افراتفری تھی۔”رچمنڈ پولیس کے عبوری چیف رک ایڈورڈز نیمزید بتایا کہ مرنے والے دونوں مرد تھے، جن کی عمریں 18 اور 36 سال تھیں۔فائرنگ سے ہلاک ہونے والوں کے نام جاری نہیں کیے گئے، تاہم پولیس کا خیال ہے کہ مشتبہ شخص کم از کم ایک مرنے والے کو جانتا تھا۔

Recommended