Categories: عالمی

انڈونیشیا میں زلزلے میں اب تک 252 افراد کی موت

انڈونیشیا میں زلزلے سے ماتم، مرنے والوں کی تعداد 162، 700 زخمی

جکارتہ ، 23نومبر (انڈیا نیریٹو)

انڈونیشیا کے مغربی جاوا صوبے میں پیر کو آنے والے زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ اب تک 252 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ سات ہزار سے زائد لوگ بے گھر ہو چکے ہیں۔ ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے انڈونیشیا میں زلزلے سے ہونے والی تباہی پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔

انڈونیشیا کے مغربی جاوا صوبے میں پیر کو ریکٹر اسکیل پر 5.6 کی شدت کا زلزلہ آیا۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق، زلزلے کا مرکز مغربی جاوا صوبے کے سیانجور علاقے میں 10 کلومیٹر ( 6.2 میل) کی گہرائی میں تھا۔ گریٹر جکارتہ کے علاقے میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ دارالحکومت جکارتہ میں کئی اونچی عمارتیں منہدم ہو گئی ہیں۔

مغربی جاوا کے گورنر رضوان کامل کے مطابق زلزلے کا مرکز قومی دارالحکومت جکارتہ سے 75 کلومیٹر جنوب مشرق میں سیانجور شہر تھا۔ انہوں نے اس سے قبل اس آفت میں 162 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی تھی تاہم اب یہ تعداد بڑھ کر 252 ہو گئی ہے۔ حکام کے مطابق یہ تعداد بڑھ سکتی ہے کیونکہ 31 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔

زلزلہ اتنا شدید تھا کہ سات ہزار سے زائد افراد بے گھر ہو گئے۔ تین سو سے زائد مکانات مکمل طور پر تباہ ہو چکے ہیں۔ زلزلے میں سات سو سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ان میں سے 377 شدید زخمی اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ امدادی ادارے امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں اور متاثرین کو امدادی سامان پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

Aamnah Farooque

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago