Urdu News

ترکیہ، شام میں زلزلے سے اب تک 41,232 لوگوں کی موت

انقرہ/دمشق، 15 فروری (انڈیا نیریٹو)

ترکیہ اور شام میں 6 فروری کو آئے طاقتور زلزلے نے بڑی تباہی مچائی ہے۔ مرنے والوں کی تعداد 41,232 ہو گئی ہے۔ ترکیہ کے صدر طیب اردگان نے کہا ہے کہ ملک میں زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد 35 ہزار 418 ہو گئی ہے۔ اس کے علاوہ شام میں زلزلے سے 5 ہزار 814 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوچکی ہے۔

شام میں ریسکیو آپریشن آخری مراحل میں ہے:اقوام متحدہ

ترکیہ اور شام میں عمارتوں کے ملبے سے لاشیں نکالنے کا عمل جاری ہے۔ ترکیہ کے کئی شہر اس زلزلے سے تباہ ہو گئے ہیں۔ اس قدرتی آفت سے بچ جانے والے ہزاروں افراد بے گھر ہو گئے ہیں۔ اس تباہی پر اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ شام میں ریسکیو آپریشن آخری مراحل میں ہے۔

طیب اردگان نے کہا ہے کہ دو کروڑ سے زائد افراد پہلے ہی متاثرہ علاقوں سے نکل چکے ہیں اور سینکڑوں عمارتیں کھنڈرات میں تبدیل ہو چکی ہیں۔ اردگان نے انقرہ میں ایک ٹیلی ویژن تقریر میں کہا – ‘ترکیہ کو بنی نوع انسان کی تاریخ کی سب سے بڑی قدرتی آفات کا سامنا ہے۔

ترکیہ میں راحت اور بچاؤ کے کاموں میں مصروف ہندوستانی فوج کی میجر بینا تیواری نے کہا کہ این ڈی آر ایف کی ٹیمیں ترکیہ اور شام میں راحت اور بچاؤ کے کاموں کے لیے تعینات ہیں۔ یہ ٹیمیں ریسکیو آپریشن سے لیکر علاج تک فراہم کرا رہی ہیں۔

فوج کے سی -17 گلوب ماسٹر طیارے کے ذریعے موبائل ہسپتال، ادویات اور امدادی سامان لے کر پانچ پروازیں ترکیہ اور شام پہنچ گئی ہیں۔ اس کے علاوہ سی- 130 جے طیارے کے ذریعے بھی امدادی سامان پہنچا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ترکیہ میں 0 فروری کی صبح 4 بج کر 17 منٹ پر زلزلے کے پہلے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 7.8 تھی۔ اس سے پہلے کہ لوگ سنبھل پاتے، کچھ دیر بعد زلزلے کے ایک اور جھٹکے محسوس ہوئے۔ ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 6.4 تھی۔ زلزلے کے جھٹکوں کا یہ سلسلہ یہیں نہیں رکا۔ اس کے بعد 6.5 شدت کا ایک اور جھٹکا محسوس ہوا۔ اس سے ترکیہ کے 11 صوبوں میں زبردست تباہی ہوئی ہے۔

Recommended