پاک ۔ہند سرحدی علاقے سے 50 کروڑ کی ہیروئن برآمد
چنڈی گڑھ ، 19 فروری ( انڈیا نیرٹیو)
بی ایس ایف کی ٹیم نے جمعہ کی صبح پاک ۔ہندستان سرحد کے ساتھ واقع فیروز پور کے علاقے سے 50 کروڑ روپے کی ہیروئن برآمد کی۔معلومات کے مطابق ، بی ایس ایف کے اہلکار پاک۔ہند بین الاقوامی سرحد پر گشت کر رہے تھے۔
فوجیوں کو گگٹی حیات چیک پوسٹ کے قریب ایک ستون کے قریب ہیروئن کا پیکٹ ملا۔ تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ برآمد شدہ ہیروئن کی مقدار 10 کلو ہے اور بین الاقوامی مارکیٹ میں اس کی مالیت 50 کروڑ ہے۔
بی ایس ایف کے اعلیٰ عہدیداروں نے ہیروئن کو قبضے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔ دریں اثنا ، بی ایس ایف نے اس سلسلے میں پنجاب پولیس کو بھی آگاہ کیا ہے کہ یہ پتہ چلانے کے لیے کہ پاکستان سے ہیروئن کس کو بھیجا گیا تھا اور اسے ہنوستان میں کہاں سپلائی کیا جانا تھا۔
پنجاب پولیس نے بی ایس ایف کی معلومات کی بنیاد پر آس پاس کے گاؤں میں سرچ آپریشن شروع کیا ہے۔ابتدائی سرچ آپریشن میں کسی طرح کی کوئی جان آس پاس سے نہیں مل سکی ہے تاہم آپریشن جاری ہے۔ بی ایس ایف اور پنجاب پولیس کی مشترکہ کوشش سے بہت جلد پتہ لگایا جا سکے گا کہ آخر اتنی مقدار میں ہیروئن کہاں سپلائی کی جانی تھی۔
ہند، پاک سرحد پر پاکستان کی طرف سے در اندازی کی کوشش باربار جاری رہتی ہے۔ اس کوشش میں ناکامی کے علاوہ پاکستان کو کچھ حاصل نہیں ہوتا ہے تاہم پاکستان اپنی ہٹ دھرمی سے باز آنے کو تیار نہیں دیکھائی دیتا ہے۔ ہندستانی جوان ہمہ وقت پاکستانی گھس پیٹھ کو باہر کا راستہ دیکھاتے ہیں، لیکن پاکستان کو امن کبھی پسند ہی نہیں ہے۔
ہندو پاک سر حد پر مسلسل پاکستان طرف سے کشیدگی پھیلانے کی کوشش کی جاتی ہے لیکن ہندستان کی ہمیشہ یہی کوشش رہتی ہے کہ دونوں ملکوں کے مابین امن قائم رہے ، اسی کوشش کے پیش نظر ہندستانی جوان پاکستان کو تنبیہ دیتے آئے ہیں۔ پاکستان کو اب ہٹ دھرمی کا رویہ ترک کرکے امن کی طرف بڑھنے کی کوشش کرنی چاہیے تاکہ برصغیر میں امن و امان یوں ہی قائم رہے۔