Urdu News

انڈونیشیا میں 6.0 شدت کا زلزلہ ، 8 افراد ہلاک

انڈونیشیا میں 6.0 شدت کا زلزلہ ، 8 افراد ہلاک

جکارتہ ، 12 اپریل (انڈیا نیرٹیو)

انڈونیشیا میں زلزلے کے باعث 8 افراد کی موت ہوگئی ہے۔ گزشتہ روز کے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.0 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کے باعث 39 دیگر افراد زخمی بھی ہوئے۔ یہ معلومات نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی نے فراہم کی ہیں۔

ایجنسی کے ترجمان رادتیہ جاتی نے بتایا کہ زلزلے سے کئی اضلاع میں 189 مکانات تباہ ہوگئے ہیں۔ زلزلے کے سبب سیکڑوں سرکاری عمارتیں جیسے صحت کے مراکز ، تعلیم کی سہولیات ، عبادت گاہیں بھی تباہ ہوگئیں۔ صوبائی انتظامیہ کی جانب سے متاثرہ افراد میں چاول ، کھانے کی اشیاء ، کمبل وغیرہ تقسیم کئے گئے ہیں۔

انڈونیشیا میں طوفان سے ہلاک شدگان کی تعداد 177ہوگئی

انڈونیشیا کے صوبے نوسا تنگارا میں سوروجا طوفان کے باعث سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 177 ہوگئی ہے۔ طوفان کے بعد 45 افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔

صوبہ نوسہ تینگارا ایسٹ فلورس ضلع میں 72، لیمبٹہ میں 47 اور الور میں 28 افراد ہلاک ہوئے۔ صوبائی دارالحکومت کوپنگ میں 6 افراد کی موت ہوگئی۔

صوبائی نائب گورنر جوزف سوئی نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب کی وجہ سے متعدد دیہات منقطع ہوچکے ہیں اور چٹانیں پھسلنے سے سڑکیں درہم برہم ہوگئی ہیں۔ ان علاقوں میں لوگوں کو کھانا مہیا کرنے کیلئے ہیلی کاپٹروں اور کشتیوں کی مدد لی جارہی ہے۔ سوئی نے یہ بھی بتایا کہ جن علاقوں کوخالی کرایاگیا ہے ، وہاں کے لوگوں کو کورونا کی حالت کو مدنظر رکھتے ہوئے کرایہ کے گھر میں رکھا گیا ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس علاقے میں تیز بارش ہو رہی ہے ، تیز ہوا اور لہریں 6 میٹر تک سمندر میں بلند ہو رہی ہیں۔

Recommended