Urdu News

ترکیہ اور شام میں 7.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے، 2000 سے زائد افراد ہلاک

ترکیہ اور شام میں 7.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے

زلزلے کے باعث دونوں ممالک میں بڑے پیمانے پرجانی و مالی نقصان

ترکی اور شام کی سرزمین پیر کو شدید زلزلے کے باعث تین بار لرز اٹھی۔ وسطی ترکی اور شمال مغربی شام کے علاقے سب سے زیادہ متاثر ہوئے۔ پہلی بار ریکٹر اسکیل پر 7.8 شدت کا زلزلہ آیا جس کا مرکز ترکی کے شہر نوردگی سے 23 کلومیٹر مشرق میں تقریباً ایک منٹ تک رہا۔ اس کے بعد پھر 7.7 اور 7.6 کی شدت کے دو مزید زلزلوں نے دونوں ممالک میں جان و مال کا بڑا نقصان کیا ہے۔

سرکاری نشریاتی ادارے ٹی آر ٹی کے مطابق، ترکی میں عمارتوں کو بری طرح نقصان پہنچا اور لوگ بچ نکلنے کے لئے سڑکوں پردوڑتے نظر آئے۔ زلزلے کے جھٹکے تقریباً ایک منٹ تک جاری رہے جس کے بعد کئی عمارتیں گر گئیں اور کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ زلزلے کی وجہ سے دونوں ممالک کو بہت زیادہ جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔ زخمیوں کی تعداد کئی ہزار ہونے کا خدشہ ہے۔

جرمن ریسرچ سینٹر فار جیو سائنسز (جی ایف زیڈ) کے مطابق وسطی ترکی میں 10 کلومیٹر کی گہرائی میں 7.8 شدت کا زلزلہ آیا۔ ترکی کی ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ اتھارٹی نے کہا کہ زلزلے کے جھٹکے ایک منٹ تک محسوس کئے گئے۔

وزیراعظم مودی دکھ کی اس گھڑی میں ترکی کے ساتھ

وزیراعظم نریندر مودی نے ترکی اور شام میں زلزلے سے لوگوں کی موت پر غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے جان و مال کے نقصان پر شدید دکھ ہوا ہے۔ مودی نے کہا کہ ہندوستان ترکی کے لوگوں کے ساتھ کھڑا ہے اور اس سانحہ سے نمٹنے کے لئے ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لئے تیار ہے۔

Recommended