Categories: عالمی

پاکستان کے داسو ڈیم کی ٹیم پر بم حملہ، غیر ملکیوں سمیت 10 افراد جاں بحق

پاکستان کے داسو ڈیم کی ٹیم پر بم حملہ، غیر ملکیوں سمیت 10 افراد جاں بحق

اسلام آباد،14جولائی(انڈیا نیرٹیو)

پاکستان کے شمالی مغربی صوبہ خیبر پختونخوا کے ہزارہ ڈویڑن کے ضلع اپر کوہستان میں برسین لیبر کیمپ سے داسو جانے والی گاڑی میں کیمپ کے قریب دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق اور 39 زخمی ہو گئے۔اپرکوہستان کے ضلعی پولیس افسر (ڈی پی او)نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ حادثے کی وجوہات سامنے نہیں آئیں تاہم حادثے میں 13 افراد کی موت کی تصدیق ہو گئی ہے جن میں سے 9 چینی شہری اور 2 مقامی مزدور بھی شامل ہیں، جب کہ اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 7 افراد کی حالت انتہائی تشویش ناک ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور پولیس کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا، جب کہ جائے وقوعہ کو دیگر سیکورٹی اہلکاروں کی مدد سے سیل کردیا گیا ہے، تاحال حادثے کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں۔ادھر ڈپٹی کمشنر عارف خان یوسفزئی نے ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کوسٹر گاڑی میں 41 افراد سوار تھے۔

حادثے میں 9 چینی باشندوں سمیت 13 افراد جاں بحق ہوئے، جن میں دو ایف سی جوان اور 2 مقامی مزدور بھی شامل ہیں۔ تحقیقات مکمل ہونے پر وجوہات کا بتایا جا سکے گا۔ المناک واقعہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ تحقیقات سے قبل واقعہ کو حملہ یا دہشت گردی سے منسوب نہیں کہا جا سکتا۔

داسو میں رونما ہونے والے واقعے وزیر اعلی محمود خان کی ہدایت پر صوبائی حکومت کا اعلی سطحی وفد کوہستان پہنچ گیا۔ وفد میں کامران بنگش، چیف سیکرٹری اور آئی جی پی خیبر پختونخوا شامل ہیں، معاون خصوصی برائے اطلاعات کامران بنگش کا کہنا ہے کہ معاملے کی جانچ کے بعد میڈیا کو صورت حال سے آگاہ کیا جائے گا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago