Categories: تفریح

کنگنا رناوت کی فلم میں نوازالدین صدیقی نظر آئیں گے

کنگنا رناوت کی فلم میں نوازالدین صدیقی نظر آئیں گے

بالی ووڈ کی ' کوئین ' کنگنا رناوت نے حال ہی میں اپنے پروڈکشن ہاؤس منیکرنیکا فلمز کے بینر تلے ایک فلم بنانے کا اعلان کیا تھا، جس کا نام انہوں نے ' ٹیکو ویڈس شیرو ' رکھا تھا۔ اب اس فلم کے بارے میں ایک بڑاتازہ اپڈیٹ آیاہے۔ اب کنگنا کی اس فلم میں اداکار نوازالدین صدیقی کو داخل کردیا گیا ہے۔

خود کنگنا نے یہ معلومات مداحوں کو سوشل میڈیا کے ذریعے دی ہے۔ کنگنا نے اپنے ساتھ ان کی ایک تصویرشیئرکرتے ہوئے لکھاکاٹیم میں آپ کا استقبال ہے۔ کنگنا کے پروڈکشن ہاؤس، مانکرنیکا فلمز کے اکاؤنٹ کے ساتھ بھی اس معلومات کو شیئرکرتے ہوئے لکھا ہے – "ایک مشہور اداکار ٹیکو ویڈ شیرو کی کاسٹ میں شامل ہوگیاہے۔ ہمیں اپنے شیر پرفخر ہے۔

کنگنا رناوت کی فلم میں نوازالدین کو دیکھ کر بہت پرجوش ہوگئی ہے۔ یہ پہلا موقع ہے جب کنگنا رناوت اور نوازالدین صدیقی ایک ساتھ کام کررہے ہیں۔ تاہم ابھی تک اس فلم کے بارے میں زیادہ معلومات سامنے نہیں آئیں۔ ابھی تک یہ سسپنس برقرار ہے کہ کیا کنگنا اس فلم کے مرکزی کردار میں نظر آئیں گی یا کوئی اور۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق کنگنا اس فلم کو لے کر بہت پرجوش ہیں اور جلد ہی فلم کی شوٹنگ بھی شروع ہوجائے گی۔ فلم ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر ریلیز کی جائے گی۔ اس فلم کے علاوہ کنگنا فلم تھلاوی، دھاکڑ، تیجس اور ایمرجنسی نظرآئیں گی۔ اس فلم کے علاوہ، نواز الدین فلم ' جوگیرا سارا را را ' اور ' نومینس لینڈ ' میں نظر آئیں گے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago