Categories: عالمی

چین میں اڑتے طیارے میں بھڑک اٹھی آگ، 132 افراد میں سے کسی کے زندہ بچ جانے کی امید نہیں

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
چین کے جنوب مغرب میں گوانگسی کے پہاڑوں کے درمیان ایک طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس میں 132 افراد سوار تھے۔ جس وقت اس بوئنگ 737 طیارے میں آگ لگی اس وقت یہ 30 ہزار فٹ کی بلندی پر تھا۔ امدادی کارکنوں کا کہنا ہے کہ حادثہ اتنا خوفناک تھا کہ طیارے میں سوار کسی بھی مسافر کے زندہ بچنے کی امید نہیں ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
چائنا ایسٹرن ائیرلائن کا ایک طیارہ کنمنگ سے جنوبی چین کے گوانگ زو جا رہا تھا۔ بوئنگ نے جنوب مغربی صوبہ یونان کے کنمنگ چانگشوئی ہوائی اڈے سے تقریباً 1.15 بجے اڑان بھری۔ اسے سہ پہر 3.07 بجے جنوبی چین کے صوبہ گوانگ ڈونگ کے گوانگزو ایئرپورٹ پر اترنا تھا۔ حادثے کا شکار ہونے والے بوئنگ میں مسافروں کی گنجائش 162 ہے۔ اس میں بزنس کلاس میں 12 اور اکانومی کلاس میں 150 سیٹیں ہیں۔ طیارے میں 123 مسافر اور عملے کے نو ارکان سوار تھے۔ پہاڑوں کے درمیان پرواز کے دوران طیارے میں اچانک آگ لگ گئی۔ حادثے کے وقت طیارہ 30,000 فٹ کی بلندی پر 523 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے پرواز کر رہا تھا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
طیارے کی فلائٹ مانیٹرنگ ویب سائٹ کے مطابق یہ ہولناک حادثہ پرواز کے دوران ڈیڑھ منٹ کے اندر اندر رونما ہوا۔ طیارہ گرتے ہی پہاڑوں کے درمیان آگ کا ایک بڑا شعلہ نظر آیا۔ یہ طیارہ چائنہ ایسٹرن ایئرلائنز کے صوبہ یونان کے ذیلی ادارے کا تھا۔ اسے جون 2015 میں ایئر لائن کے حوالے کر دیا گیا تھا۔ اس طرح اب تک اسے صرف ساڑھے چھ سال کا عرصہ ہوا تھا۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی ڑنہوا نے اطلاع دی ہے کہ راحت اور بچاؤ ٹیمیں جائے وقوعہ پر مصروف ہیں۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago