Urdu News

اقوام متحدہ کی قیادت میں ٹیکہ کاری کے لیے عالمی حکمت عملی پیش کی گئی

@WHO

اقوام متحدہ کی قیادت میں ٹیکہ کاری کے لیے عالمی حکمت عملی پیش کی گئی

اقوام متحدہ کی قیادت میں کَل ٹیکہ کاری کے لیے عالمی حکمت عملی پیش کی گئی ہے تاکہ اُن پانچ کروڑ سے زیادہ بچوں کو ٹیکہ لگایا جاسکے جنہیں کووڈ-19 کی وجہ سے چیچک اور دوسری بیماریوں سے بچاؤ کے ٹیکے نہیں لگائے جاسکے ہیں۔ 

ڈبلیو ایچ او نے یونیسیف اور ویکسین کی اتحادیGavi کے ساتھ کہاہے کہ نئی عالمی حکمت عملی کے تحت ایک دہائی سے بھی کم عرصے میں پانچ کروڑ بچوں کی زندگی بچانے کی صلاحیت ہے۔ 

ڈبلیو ایچ او کے سربراہTedros Adhanom Ghebreyesus نے کہاہے کہ چیچک، زرد بخار، Diphtheria جیسی خطرناک بیماریوں کو پھیلنے سے روکنے کے لیے اِس بات کو یقینی بنانا ضروری ہے کہ دنیا کے ہر ملک میں معمول کی ٹیکہ کاری کی خدمات جاری رہیں۔ 

ڈبلیو ایچ او کے ایک سروے سے ظاہر ہوتا ہے کہ دنیا کے ایک تہائی سے زیادہ ملکوں میں ٹیکہ کاری کی معمول کی خدمات وبا کی وجہ سے اب بھی متاثر ہیں۔ 

Recommended