Urdu News

افغانستان کےجلال آباد شہر کی منی ایکسچینج مارکیٹ میں زبردست دھماکہ

افغانستان کےجلال آباد شہر کی منی ایکسچینج مارکیٹ میں زبردست دھماکہ

کابل 7، دسمبر

طلوع نیوز نے عینی شاہدین کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ افغانستان کے جلال آباد میں ایک دھماکہ ہوا۔ دھماکا افغانستان کے پانچویں بڑے شہر جلال آباد کی منی ایکسچینج مارکیٹ میں دوپہر کے اوقات میں ہوا۔ تاہم کسی مقامی سیکورٹی حکام نے اس واقعے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

طلوع نیوز نے ٹویٹ کیا، “آج سہ پہر جلال آباد شہر کی منی ایکسچینج مارکیٹ میں ایک دھماکہ ہوا، عینی شاہدین نے بتایا۔ صوبائی ہسپتال کے ایک اہلکار نے، جس نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بات کی، کہا کہ انہیں اب تک نو زخمیوں کی اطلاع ملی ہے۔ افغان خبر رساں ایجنسی نے رپورٹ کیا کہ اب تک نو زخمی مریضوں کو صوبائی ہسپتال لایا جا چکا ہے۔

واضح رہے کہ افغانستان میں ایک دن میں ہونے والا یہ دوسرا دھماکہ ہے۔  دھماکا مزار شریف شہر کے تیسرے ضلع میں سید آباد موڑ پر ہوا۔ گزشتہ ہفتے، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (یو این ایس سی) نے افغانستان میں ایک مذہبی اسکول پر حملے کی مذمت کی تھی جس کے نتیجے میں کم از کم 20 طلباہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے تھے۔

 جمعرات کو یو این ایس سی کے بیان میں کہا گیا، “سلامتی کونسل کے اراکین نے 30 نومبر کو سمنگان صوبے کے ایبک میں مذہبی اسکول میں معصوم طلبا اور بچوں پر ہونے والے گھناؤنے دہشت گردانہ حملے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی‘‘۔

Recommended