Categories: عالمی

چھ خلیجی عرب ریاستوں میں یہودی برادریوں کا علاقائی اتحاد

چھ خلیجی عرب ریاستوں میں یہودی برادریوں کا علاقائی اتحاد

دبئی،17فروری(انڈیا نیرٹیو)

گزشتہ برس متحدہ عرب امارات اور بحرین کے اسرائیل کے ساتھ باقاعدہ تعلقات قائم کرنے کے فیصلوں کے بعد سے اسرائیل اور خلیجی عرب ریاستون کے باہمی روابط میں سیاسی، سماجی اور اقتصادی پہلووں سے مسلسل گرم جوشی دیکھنے میں آ رہی ہے۔

یہ پیش رفت اسی گرم جوشی کا نتیجہ ہے کہ اب تیل سے مالا مال ان عرب ممالک میں یہودی برادریوں نے اپنی ثقافت کے فروغ کے لیے اپنے اپنے ممالک کی قومی سرحدوں سے باہر تک پھیلا ہوا ایک علاقائی اتحاد قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایسوسی ایشن آف گلف جیوئش کمیونیٹیز(AGJC) بحرین، متحدہ عرب امارات، سعودی عرب، کویت، قطر اور عمان میں آباد یہودی برادریوں کی نمائندگی کرے گی۔ خطے کے یہی چھ ملک ایسے ہیں، جنہوں نے حکومتی سطح پر باہمی تعاون کے فروغ کے لیے پہلے ہی خلیجی تعاون کونسل یا جی سی سی کے نام سے اپنی ایک علاقائی تنظیم بھی قائم کر رکھی ہے۔

گلف جیوئش کمیونیٹیز ایسوسی ایشن کی طرف سے پیر کی رات جاری کردہ پہلے بیان میں کہا گیا کہ اس تنظیم کے قیام کا مقصد ان چھ ممالک میں ’یہودی طرز زندگی کو اس طرح فروغ دینا ہے کہ وہ مقامی باشندوں اور غیر ملکی مہمانوں دونوں کے لیے سود مند‘ ثابت ہو سکے۔

یہ تنظیم ایک ایسے وقت پر قائم کی گئی ہے جب اس پورے خطے میں حکومتیں یہودی باشندوں کے ساتھ اپنے تعلقات میں گرم جوشی کے عملی اشارے دے رہی ہیں۔

خلیجی عرب ریاستوں میں سے متحدہ عرب امارات اور بحرین دو ایسے ممالک ہیں، جو اب تک نا صرف اسرائیل کے ساتھ باقاعدہ تعلقات قائم کر چکے ہیں بلکہ وہ اس بارے میں بھی خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں کہ یہودیوں اور مسلمانوں کے مابین بین المذاہب مکالمت شروع کی جانا چاہیے۔

بحرین میں یہودیوں کی مذہبی تعطیلات تو پہلے ہی باقاعدہ طور پر منائی جاتی ہیں جبکہ متحدہ عرب امارات میں بھی یہودیوں برادری کے ارکان کی تعداد تقریباً تین ہزار بنتی ہے۔

خلیجی ریاست قطر کو 2022ءمیں ہونے والے فٹ بال کے عالمی کپ مقابلوں کی میزبانی کرنا ہے اور اس کے لیے بھرپور تیاریاں کئی برسوں سے جاری ہیں۔

قطر کی طرف سے اب یہ وعدہ بھی کیا جا چکا ہے کہ فیفا ورلڈ کپ کے دوران اس کی طرف سے یہودیوں کے لیے خاص طور پر 'کوشر‘ یا مذہبی طور پر حلال خوراک کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے گا۔

خطے کی سب سے بڑی سیاسی اور اقتصادی طاقت سعودی عرب ہے، جو دنیا میں تیل برآمد کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے۔ سعودی معاشرہ سخت گیر اسلامی سوچ کا حامل ہے، مگر وہاں بھی یہودی برادری کے نمائندوں اور اداروں کے ساتھ مکالمت کا آغاز کیا جا چکا ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago