Urdu News

بغداد میں تباہ کن بم حملے کے ایک ہفتے بعد داعش کا سینئرکمانڈر ہلاک

A senior ISIS commander was killed a week after a devastating bombing in Baghdad

بغداد،29جنوری(انڈیا نیرٹیو)

عراق کی سیکورٹی فورسز نے سخت گیرجنگجو گروپ داعش کے ایک اعلیٰ کمانڈر کو ہلاک کردیا ہے۔عراق کے وزیراعظم مصطفیٰ الکاظمی نے جمعرات کے روز خود ایک ٹویٹ میں داعش کے کمانڈر ابو یاسرالعیساوی کی ہلاکت کا اعلان کیا ہے۔

انھوں نے لکھا ہے کہ ” ہماری بہادر مسلح افواج نے سراغرسانی کی بنیاد پر کارروائی میں داعش کے کمانڈرابو یاسر کو موت کی نیند سلا دیا ہے۔“عراقی فورسز نے بغداد میں گذشتہ جمعرات دو تباہ کن بم دھماکوں کے ٹھیک ایک ہفتے کے بعد یہ کارروائی کی ہے۔

ان بم دھماکوں میں بتیس افراد ہلاک اور ایک سو سے زیادہ زخمی ہوگئے تھے۔داعش نے ان خودکش حملوں کی ذمے داری قبول کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

عراقی وزیراعظم مصطفیٰ الکاظمی کا کہنا ہے کہ ”میں نے اس بم حملے کے بعد سکیورٹی فورسز کو داعش کے دہشت گردوں کا پیچھا کرنے کا حکم دیا تھا اور ہم نے انھیں ہلاکت آفریں جواب دیا ہے۔

Recommended