بغداد،29جنوری(انڈیا نیرٹیو)

عراق کی سیکورٹی فورسز نے سخت گیرجنگجو گروپ داعش کے ایک اعلیٰ کمانڈر کو ہلاک کردیا ہے۔عراق کے وزیراعظم مصطفیٰ الکاظمی نے جمعرات کے روز خود ایک ٹویٹ میں داعش کے کمانڈر ابو یاسرالعیساوی کی ہلاکت کا اعلان کیا ہے۔

انھوں نے لکھا ہے کہ ” ہماری بہادر مسلح افواج نے سراغرسانی کی بنیاد پر کارروائی میں داعش کے کمانڈرابو یاسر کو موت کی نیند سلا دیا ہے۔“عراقی فورسز نے بغداد میں گذشتہ جمعرات دو تباہ کن بم دھماکوں کے ٹھیک ایک ہفتے کے بعد یہ کارروائی کی ہے۔

ان بم دھماکوں میں بتیس افراد ہلاک اور ایک سو سے زیادہ زخمی ہوگئے تھے۔داعش نے ان خودکش حملوں کی ذمے داری قبول کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

عراقی وزیراعظم مصطفیٰ الکاظمی کا کہنا ہے کہ ”میں نے اس بم حملے کے بعد سکیورٹی فورسز کو داعش کے دہشت گردوں کا پیچھا کرنے کا حکم دیا تھا اور ہم نے انھیں ہلاکت آفریں جواب دیا ہے۔“

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…