عالمی

آرمینیا کی فوجی بیرکوں میں خوفناک آتشزدگی،15فوجی ہلاک،متعددشدیدزخمی

یریوان، 19 جنوری (انڈیا نیرٹیو)

 آرمینیا میں ایک فوجی بیرک میں زبردست آگ بھڑک اٹھی۔ جس کی وجہ سے 15 فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

معلومات کے مطابق آرمینیا کے مشرقی گیگھارکونک علاقے کے اجات گاؤں میں واقع فوجی بیرکوں میں صبح ڈیڑھ بجے کے قریب اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ آگ لگنے کے وقت فوجی بیرک میں سو رہے تھے۔ اچانک آگ لگنے سے کہرام مچ گیا۔ آگ اتنی شدید تھی کہ کوئی بھی اس پر قابو نہ پا سکا۔ آرمینیائی فوج کے 15 فوجی موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔ کئی فوجی شدید زخمی ہیں۔ انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ اسپتال میں داخل فوجیوں میں سے تین کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ اس لیے ہلاکتوں میں اضافے کا خطرہ بھی بتایا گیا ہے۔

آرمینیا کے وزیر دفاع کی جانب سے دی گئی معلومات کے مطابق فوج کی انجینئرنگ اور سنائپر کور بیرک میں آگ لگ گئی ہے۔ جس کی وجہ سے 15 فوجیوں کی موت ہو گئی اور تین فوجیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیرک میں آگ کیوں اور کس وجہ سے لگی اس کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔ فی الحال آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے، اس کی تحقیقات کے لیے ماہرین کی ٹیم بھیج دی گئی ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago