Urdu News

نیپال میں سرگرم کارکن نے چینی توسیع پسندی اور زمین پر قبضے کے خلاف احتجاج کیا

نیپال میں سرگرم کارکن نے چینی توسیع پسندی اور زمین پر قبضے کے خلاف احتجاج کیا

نیپال میں ایک ہندو سوک سوسائٹی کے اراکین نے منگل کو جنک پور کے جنک چوک میں چین کی توسیع پسندی اور زمین پر قبضے کے خلاف مظاہرہ کیا۔ راسٹریہ ایکتا ابھیان کے ارکان نے چین کے خلاف مظاہرہ کیا تھا۔مقامی میڈیا نے نے راسٹریہ ایکتا ابھیان کے جنکاپور کوآرڈینیٹر منیش ہندو کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ''یہ احتجاج چین کی توسیع پسندی، ملک کے مختلف حصوں میں زمین پر قبضے اور رسووا اور تاتوپانی سرحدی مقامات پر غیر سرکاری ناکہ بندی کے خلاف منظم کیا گیا تھا۔''

مظاہرے کے دوران مظاہرین نے نیپال میں چین کے سفیر ہو یانکی   کا پتلا بھی نذر آتش کیا۔ کارکنوں نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر ''گو بیک چائنا''، ''چینی مداخلت پر بریک لگاؤ''، ''سرحدی تجاوزات کو روکو''، ''نیپال کے خلاف غیر اعلانیہ ناکہ بندی بند کرو'' اور ''نیپالی طلباء کی پڑھائی جاری رکھنے کا بندوبست کرو' وغیرے لکھا ہوا تھا۔

Recommended