Urdu News

افغان سیکورٹی فورسز نے ایک آپریشن چلا کر 267 دہشت گردوں کو ہلاک کیا

افغان سیکورٹی فورسز

کابل، 29 جولائی (انڈیا نیرٹیو)

افغانستان کی سیکورٹی فورسز نے گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مختلف صوبوں میں دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے چلائے گئے آپریشن میں 267 دہشت گردوں کو مار گرایا ہے۔

افغانستان کے کنڑ، لوگر، پکتیا، پکتیکا، غزنی، جبول، جوزجان، فاریاب، ہلمند، کاپیسا، قندوز صوبوں میں 171 طالبان دہشت گرد مارے گئے ہیں۔ ان صوبوں میں 13 آئی ای ڈی کو تباہ کیا گیا ہے۔ ان صوبوں میں 143 دہشت گرد زخمی بھی ہوئے ہیں۔لشکرگاہ کے مضافات میں 46 دہشت گرد مارے گئے ہیں۔ ان میں طالبان کا مرکزی کمانڈر عصمت اللہ بھی مارا گیا ہے۔ 35 دہشت گرد زخمی ہوئے ہیں۔ اس دوران ایک گاڑی اور دو بائک تباہ کی گئی ہیں۔

صوبہ پکتیکا کے ضلع ماتا خان میں 17 طالبان عسکریت پسند مارے گئے ہیں۔ 10 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ یہاں بھی گولہ بارود اور اسلحہ تباہ کردیا گیا ہے۔جبول کے صوبائی مرکز میں 30 طالبان عسکریت پسند ہلاک اور 20 زخمی ہوئے ہیں۔ 15 موٹرسائیکلیں، دو آر پی جی، دو پی کے مشین گن، ایک مورٹار اور دس اسلحہ ضبط کیا گیا ہے۔

صوبہ پکتیکا میں تین طالبان عسکریت پسند مارے گئے ہیں۔ ان کے پاس سے ایک گاڑی، تین اسلحہ، ایک دوربین، اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔افغان نیشنل آرمی نے صوبہ کابل کے ضلع سروبی ضلع میں عام شہریوں کی جانیں بچاتے ہوئے کافی مقدار میں آئی ای ڈی  کو تباہ کیا ہے۔

Recommended